ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔06۔16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔06۔16

754084
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔06۔16

روزنامہ حریت نے " ہم ترک عوام کے شکر گزار ہیں " کے زیر عنوان انقرہ میں قطر کے سفیرسالم مبارک الشافی  کے بیان کو جگہ دی  ہے ۔انھوں نے کہا کہ  عرب ممالک کی طرف سے قطر پر عائد پابندیوں کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے  قطر کی حمایت  میں جو بیانات دئیے ہیں  اور جس موقف کا اظہار کیا ہے وہ ہمارے لیے انتہائی اہم اور معنی خیز ہے   ۔ ترکی کیساتھ قائم  کیے جانے والے کمیشن کی بدولت قطر کی ہنگامی اور روز مرہ کی ضروریات کو پورا  کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ہم حکومت  اور  ترک عوام کے   شکر گزار ہیں ۔

روزنامہ ینی شفق  نے" غزہ کو عید کا تحفہ" جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ   دنیا کا مخیر ترین ملک ترکی  دنیا بھر کے مستحق افراد کوامداد کی فراہمی کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔  عید سے پہلے ترکی  دیگر ممالک کیطرح فلسطین کو بھی   انسانی امداد سے لدا ہو اایک جہاز بھیج رہا ہے ۔ وزیر اعظم بن علی یلدم نے فلسطینیوں کے لیے مژدہ سنانے کا  جو اعلان کیا تھا اس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ وزارت عظمیٰ کے آفات اور ہنگامی حالات  کے ادارے کے زیر اہتمام غزہ کو 15 ٹن انسانی امداد   لے جانے والا بحری جہاز کل ترکی سے روانہ ہو رہا ہے ۔

روزنامہ خبر ترک نے توقع ظاہر کی ہے  کہ ترکی اور سعودی عرب  2017 اور 2018 کو بالمقابل " ثقافتی سال"  کے طور پر منانے کا اعلان کریں گے ۔ دونوں ممالک کی وزارتیں مل جل کر کام کریں گی  ۔دونوں ممالک میں فیسٹیویل کے علاوہ کنسرٹ دئیے جائیں گے ،نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا ،تھیٹر ہونگے اور مختلف سرگرمیوں کاانعقاد ہو گا ۔ ثقافت اور سیاحت کے وزیر نبی عاوجی نے انقرہ میں سعودی عرب کے سفیر  کیساتھ ملاقات   کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے وفود دو طرفہ دوروں کے دوران  ثقافتی سال  کی تاریخ  اور سرگرمیوں  کا تعین کریں گے  ۔ دونوں ممالک کے مابین 1974 میں دستخط کیے جانے والے ثقافتی تعاون کے معاہدے پر 42 سال بعد 2016 میں وزیر ثقافت نبی عاوجی اور سعودی عرب کے وزیر ثقافت عادل بن زیاد ال تورافی  کیطرف سے عملی جامہ پہنایا گیا تھا۔

روزنامہ صباح نے  ترکی کی اقتصادی صورتحال کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہےکہ  امسال پہلی دھائی میں  پانچ فیصد  ترقی  اور جی 20 اور اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم  کے اوسط سے دو گنا ترقی کرنے والے ترکی کےصدر رجب طیب ایردوان کی سات فروری کو روزگار   کے مواقع  پیدا کرنے کی اپیل کے  نتیجے میں  ماہ فروری میں دو لاکھ 44 ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے گئے  ۔  ماہ مارچ میں اس کی تعداد 533 ہزار تک پہنچ گئی ۔  اسطرح دو ماہ میں 817 ہزار روز گار کے امکانات  پیدا کیے گئے ہیں ۔  ماہ مارچ میں یومیہ 17 ہزار 192 افراد کو ملازمت دی گئی ہے ۔  ترکی میں بے روزگاری کی شرح میں واضح کمی کا مشاہدہ ہوا ہے ۔

  روزنامہ وطن  کے مطابق  استنبول بازار حصص  کی انتظامی کمیٹی  کے سربراہ حکمت قاراداع نے کہا ہے کہ بڑی کمپنیوں نے  وسیع  پیمانے پر عوامی پیشکش کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اسٹاک مارکیٹ ریگولیشن میں تبدیلیاں  کی ہیں اور  کیپیٹل ما رکیٹس  بورڈ کو پیش  کر دیا گیا ہے ۔  چھوٹی کمپنیاں  عوامی پیش کش کی خواہشمند نہیں ہیں  ۔مستقبل میں ہم ایک ارب لیرے کا سرمایہ رکھنے والی بڑی کمپنیوں کو عوامی پیش کش   کے لیے رکھنے کا ہدف رکھتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں