ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں13.06.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں13.06.17

751788
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں13.06.17

*** روزنامہ خبر ترک "اقتصادیات میں طاقتور بڑھوتی ، اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کی اقتصادی ترقی سال کی  پہلی تہائی میں 5 فیصد اضافے کے ساتھ مارکیٹ کی توقعات سے  زیادہ رہی ۔اقتصادی ترقی کے مثبت اثرات سے استنبول اسٹاک مارکیٹ میں BIST 100 انڈیکس 99 ہزار 455 پوائنٹ تک پہنچ گیا اور یہ سطح ایک ریکارڈ سطح تھی۔ بین  الاقوامی منڈیوں میں کل دن کا آغاز 3.5371  ڈالر سے ہوا اور  بڑھوتی کے اعداد و شمار کے تعاون سے 3.5160 کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "ہم ڈپلومیسی کے مرکز میں ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 5 جون کو قطر  اور بعض عرب ممالک کے درمیان شروع ہونے والے بحران میں ترکی،  صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت فعال ڈپلومیسی اقدامات کر رہا ہے۔ ایک حالیہ شائع شدہ نقشہ اس  چیز کی عکاسی کر رہا ہے کہ خلیج میں درپیش بحران میں ترکی کے ڈپلومیٹک حملوں  نے ثمر دینا شروع کر دیا ہے۔ نقشے میں خاص طور پر خلیجی ممالک  اور ایران  سے ترکی  کی طرف دوروں کی اور ٹیلی فون ملاقاتوں  کی بھاری ٹریفک دکھائی دے رہی ہے۔ بحران شروع ہونے کے بعد ایران کی طلب پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کی۔ اسکے علاوہ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمدالخلیفہ نے بھی انقرہ کا دورہ کیا اور صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔

 

***روزنامہ حریت " ہم ترکی کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ قطر کی شہزادی شیخہ المایاسہ الثانی نے روزنامہ حریت کے لئے اپنے خصوصی بیان میں،  سعودی عرب  سمیت چھ خلیجی ممالک  کے قطر کے ساتھ رابطوں کو منقطع  کرنے کے دور میں ترکی کے قطر کے ساتھ تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ترکی کے ساتھ قطر کے تعلقات ہمیشہ بہت اچھے رہے ہیں۔ قطر میں بھی ایک بہت اچھی ترک کمیونٹی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ  جو  نیکی ترکی اور ترک عوام نے کی ہے اسے اور ترکی کی دوستی کو ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ قطر کے فنی و ثقافتی اداروں اور عجائب گھروں کی سربراہ  اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی بہن شہزادی شیخہ المایاسہ الثانی قطر اور دنیا بھر میں فن و ثقافت کے اہم ناموں میں سے ایک ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار " جاپانی گھریلو خواتین کی ترک ب ڈبنچروں کے ساتھ گہری دلچسپی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ جاپان میں گھریلو خواتین  تقریباً تقریباً صفر شرح سود کے ساتھ  قرضہ حاصل کر سکتی ہیں اور ان کی ترک ڈبنچروں کے ساتھ دلچسپی میں شدت آ گئی ہے۔  دوبارہ سے ترک لیرا جنس کے "یوریڈاشی" ڈیبنچروں  کی طرف  مائل ہونے والی جاپانی گھریلو خواتین  نے رواں سال میں ترک اثاثوں کے لئے 517 ملین ڈالر سے زائد  سرمایہ کاری کی ہے۔

 

روزنامہ صباح "ماکرون نے سب کچھ اکٹھا کر لیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ فرانس کی تاریخ میں کم ترین شرکت والے پارلیمانی انتخابات  میں صدر امانوئیل ماکرون کی ریپبلکن مارچ پارٹی  کامیاب رہی ہے۔ ریپبلکن مارچ پارٹی   ایک مختصر عرصہ قبل قائم کی گئی  لیکن نئی ہونے کے باوجود پارٹی نے فرانسیسی پارلیمنٹ میں 550 نشستیں حاصل کر لیں۔ انتخابات کا پہلا مرحلہ ایک روز قبل منعقد ہوا اور اس میں ملک کے کُل ووٹروں کے 51.29  فیصد نے ووٹ نہیں ڈالے۔ اس قدر کم شرکت کے ساتھ یہ انتخابات ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ بن گئےہیں۔



متعللقہ خبریں