ترکی کے اخبارات سے جھکیاں - 15.05.2017

ترک ذرائع ابلاغ

732453
ترکی کے اخبارات سے جھکیاں - 15.05.2017

*** روزنامہ  حریت  کی  " اگر ہم اتحادی نہیں ہیں تو پھر ہم   اپنے درد کی خود ہی دوا بنیں گے "  کے  زیر عنوان خبر کے مطابق  صدر رجب طیب ایردوان  نے کل متحدہ امریکہ کے صدر سے  مذاکرات سے ایک روز قبل  ایک اہم پیغام  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  " اگر  ہم اسٹریٹجیک پارٹنر ہیں تو پھر ہمیں  آپس میں مل جل کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم اس اتحاد کے ترکی کے خلاف  فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گرد تنظیم پی کے کے  کی ایکسٹینشن پی وائی ڈی  اور وائی پی جی  کو داعش کے خلاف استعمال کرنے  کی اجازت دے کر دراصل  ترکی کے لیے مشکلات کھڑی کی جاری ہیں جس کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ۔ ایسا کرنے سے  اتحاد کے اندر ہی متحدہ امریکہ   کے اعتبار       کو سخت نقصان پہنچ  رہا ہے۔ ہم نیٹو کے اتحادی ہوتے ہوئے سب مل کر  شام میں دہشت گرد تنظیم   داعش کا مکمل صفایا کرسکتے ہیں۔   

 

***روزنامہ   سٹار   نے " یورپی  یونین کا ترکی پر شدید دباو" کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی نے اپنے ہاں شامی باشندوں کو  پناہ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ یورپی یونین  کےممالک  شامی باشندوں کو پناہ دینے کے معاملے مین بڑا سخت رویہ اختیار کیے ہوئے ۔ ترکی میں اس وقت چار ملین کے لگ بھگ پناہ گزین موجود ہیں جبکہ یورپی یونین ان پناہ گزینوں  کو ترکی ہی رکھنے اور اسے یورپ جانے سے روکنے کے لیے ترکی پر اپنے شدید دباؤکا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

***روزنامہ صباح     نے " مجھے ترکی بہت پسند ہے" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ہالی ووڈ  کی اداکارہ  نکول کیڈمین  نے موُلا   کی تحصیل بودرم  میں  ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے ترکی بہت پسند آیا ہے اور آئندہ  میں اپنی فیملی کے ہمراہ  ترکی کی سیر کو آؤں گی۔  اس افتتاحی تقریب میں دنیا کی عظیم ترین چارسو شخصیات  جن میں سعودی عرب اور  دبئی  کے شہزادے بھی شامل ہیں    کے علاوہ   متحدہ امریکہ، روس، برطانیہ  کے فلمی ستاروں نے بھی  شرکت کی۔

 

***روزنامہ  نے وطن نے " دنیا کی عظیم ترین  ٹیم ، وقف بینک کی ٹیم" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہےعالمی لیگ والی بال چمپین شپ کے  فائنل مقابلوں  میں  ترکی کے وقف بینک کی ٹیم نے   برازیل  کی رکسونا   سیسک  ٹیم  کو صفر کے مقابلے میں  3  سیٹ سے ہرا کر  سن 2013 کے بعد دوسری بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور یوں  چمپین  ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔  

 



متعللقہ خبریں