ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔04۔28

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔04۔28

722370
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔04۔28

 

روزنامہ صباح  نے " ریفرنڈم کے قطعی نتائج کا اعلان " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  اعلیٰ انتخابی کمیشن نے ریفرنڈم کے قطعی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس اعلان کے مطابق ریفرنڈم  کے حق میں 51٫41 اور مخالفت میں 48٫59 ووٹ ڈالے گئے ہیں  اور  ملک بھر میں 55 ملین 3 لاکھ 19 ہزار  222 رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ اس ریفرنڈم   میں 85٫43 فیصد عوام نے اپنے ووٹ ڈالے ہیں ۔

روزنامہ سٹار نے " نئی ترکی کی جانب پہلا قدم" جلی سرخی کیساتھ  لکھا ہے کہ صدارتی نظام کے لیے ہونے والے  ریفرنڈم کے بعد  ترکی میں تبدیلیوں کا دور شروع ہو گیا ہے ۔ اق پارٹی  نے اپنی انتظامی کونسل کو 21  مئی کو ہنگامی کنونشن کروانے کے لیے تیاریاں  شروع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ صدر  رجب طیب ایردوان ساڑھے تین سال بعد  دوبارہ اق پارٹی کی صدارت سنھبالیں گے ۔  توقع ہے کہ صدر ایردوان حالیہ انتخابات کے بعد پارٹی کو مزید متحرک کرنے کے لیے انتظامیہ میں اہم تبدیلیاں کریں گے ۔

روزنامہ خبر ترک " یورپ اپنے کیے پر شرمندہ ہو گا " سرخی کیساتھ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یورپی کونسل کی پارلیمانی مجلس کی طرفسے ترکی کو نگرانی میں لینے کے فیصلے کے بعد ترکی نے یورپی یونین پر لگائی جانے والی پابندیوں  کا اعلان کر  دیا ہے ۔ یورپی کونسل کی پارلیمانی مجلس کے بجٹ میں سب سے زیادہ امداد ینے والا ملک ترکی ہے ۔ انحوں نے کہا  کہ اس امداد کو جاری رکھا جائے گا  مگر اسے کم ترین سطح پر لایا جائے گا  ۔ترکی پہلے کی طرح تعاون نہیں کرئے گا ۔ یورپی یونین اپنےفیصلوں پر پشمان ہو گی ۔ ترکی نے گزشتہ برس یورپی یونین کو  33 میلین یورو کی امداد فراہم کی تھی ۔

روزنامہ ینی شفق نے "پی وائے ڈی کواپنی بقا  کا خطرہ" عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ  ترکی کی طرف سے دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں موجود دہشت گردوں پر حملے کے بعد دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کو اپنی بقا کا خطر ہ لاحق ہو گیا ہے ۔اس تنظیم نے امریکہ کی زیر قیادت داعش کے خلاف جدوجہد کرنے والی اتحادی قوتوں سے ترکی کی فوجی کاروائیوں کو روکنے کی اپیل کی ہے ۔ وہ امریکی فوجیوں کیساتھ مناظر کو پیش کرتے ہوئے عالمی برادری کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ اس نے  ترکی کی کاروائیوں کو رکوانے کے لیے اس علاقے کو پروازوں کے لیے ممنوعہ سلامتی کا علاقہ  قرار دینے  کے لیے اپنی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ پی وائے ڈی ترکی عراق اور شام کی سرحد پر واقع سٹریٹیجک علاقے کو اپنے ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہتی ہے ۔

روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ امریکہ کے وزیر توانائی ریک پیری نے ایٹلانٹک کونسل استنبول 2017  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی انرجی ٹرانسفر کرنے والا اہم ملک ہے  ۔امریکہ ترکی کے ساتھ متعدد شعبوں میں  تعاون کرنے کی وجہ سے فخر محسوس کرتا ہے ۔  ہم بہترین حصہ دار ہیں ۔ ہم نیٹو کے حلیف ملک ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہم دوست ہیں ۔ ہم مستقبل کے اہداف کو پانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھیں گے ۔



متعللقہ خبریں