ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.04.2017

ترک ذرائع ابلاغ

712748
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.04.2017

***روزنامہ ینی شفق   کی  " ریفرنڈم کے حق  میں فیصلہ دنیا  کے لیے  ایک اہم پیغام ہوگا" کی سرخی کے تحت  خبر کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان   نے  یورپ میں   صدارتی نظام کے خلاف جاری مہم  کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ   ترک باشندے 16 اپریل  کو جو فیصلہ کریں گے وہ صرف قومی سطح پر ہی اہم نہیں ہوگا بلکہ   عالمی سطح پر بھی اس کی گونج سنائی دے گی۔  انہوں نے کہا کہ  ریفرنڈم کے حق میں  ان کی توقعات سے بھی زیادہ ووٹ پڑیں گے اور  پھر ہم یورپی یونین کے ساتھ میز پر  نئے سرے سے بیٹھیں گے ۔ ہم نے 54 سال انتظار  کیا ہے  اور اب مزید انتظار نہیں کرسکتے  ۔ ہم یورپی یونین پر واضح کردیں گے کہ  اب وہ ترکی کے بارے میں اپنے فیصلے  سے ہمیں آگاہ کردیں  ۔

 

***روزنامہ   سٹار  نے " ترکی کے وزیر قومی دفاع کا سرکاری تقریب  کے ساتھ استقبال"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی کے وزیر قومی دفاع   فکری  اِشک  جب امریکی وزارتِ دفاع  پہنچے تو  وہاں پر ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا گیا  ۔  وزیر دفاع فکری اشک نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے شام کے   شائرات ہوائی اڈے پر میزائلوں کے حملے  پر اپنی خوشی کا اظہار کیا  اورامریکہ  کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر امریکہ کے وزیر دفاع   ماتیس نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ساتھ   دہشت گرد  تنظیم داعش کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے  اوراس سلسلے میں تعاون کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

 

***روزنامہ وطن  نے " ترکی میں دہچکوں کو جھیلنے کی سکت  موجود ہے" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   یورپ کے ترقیاتی  ادر تعمیراتی ادارے  ای بی آر ڈی  کے انتظامی ڈرایکٹر   جین   پیٹرک  مارکیوت  نے کہا ہے کہ ترکی میں   دہچکوں کو جھیلنے  کی بڑی سکت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں کئی ایک مشکلات   کے باوجود  بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کئی ایک ممالک کے مقابلے میں ابھی بھی سرمایہ کاری کرنے کے لحاظ سے  بڑا اہم ملک تصور کیا جاتا ہے۔ ترکی نے  2.9 فیصد کی شرح سے اپنی ترقی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جوکہ دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔  یہی وجہ ہے کئی ایک غیر ملکی فرمیں  ترکی میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں۔

 

***روزنامہ حریت  نے " عظیم کامیابی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ایسکی شہر اناطولیہ یونیورسٹی کی میوزک  فیکلٹی کے طالب علم   مرت حقان  شکر نے جرمنی میں منعقد ہونے والے  میوزک مقابلے میں  پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔  انہوں نے   اس مقابلے میں اپنی شاندار پرفارمنس   کا مظاہرہ کرتے ہوئے  سب کے دل مو لیے۔



متعللقہ خبریں