ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں09.10.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں09.10.17

688126
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں09.10.17

*** روزنامہ حریت "جرمنی کے لئے تیاری " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے ٹی آر ٹی کے  صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ خصوصی پروگرام میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے صدر ایردوان نے جرمنی میں ترک وزراء کے جلسوں کے خلاف کھڑی کی گئی رکاوٹوں پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواہ کوئی بھی رکاوٹ کھڑی کر لیں آپ بر وقت بیلٹ بکسوں کا رُخ کر کے اپنے ووٹوں کا استعمال کریں۔ آپ کے ووٹ مغرب کے لئے اور دنیا کے تمام ممالک کے لئے خوبصورت ترین جواب ہو گا۔ کوئی بھی ہمارے شہریوں کے ساتھ ہمارے قلبی تعلق کو توڑ نہیں سکتا۔ جرمنی میں مقیم ترکوں کے ساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ اس وقت ہمارے دوست اس موضوع پر کام کر رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "ہمارا ہدف 10 سال میں 10 ہزار میگا واٹ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر توانائی  و قدرتی وسائل بیرات آلبائراک نے ٹیکساس کے شہر ہوسٹن   میں منعقدہ IHS CERA Week  2017  انرجی کانفرنس  کے دائرہ کار میں ایک خطاب کیا اور پولٹزر ایوارڈ یافتہ  اور IHS بین الاقوامی انرجی ایڈوائزر کمپنی  کے نائب سربراہ ڈینئیل یرگن کے سوالات کے جواب دئیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو الیکٹرک، سورج اور ہوا جیسے قابل تجدید وسائل کے حوالے سے ترکی وسیع صلاحیت کا حامل ملک ہے۔ آلبائراک نے کہا کہ آئندہ 10 سالوں میں ہمارا ہدف سورج اور ہوا  جیسے قابل تجدید وسائل  کے منصوبوں میں کم از کم 10 ہزار میگا واٹ  صلاحیت  حاصل کرنا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح " ہمسایہ ملک کے ساتھ سرحد پر ویزے  کی فراہمی کے عمل کو مزید ایک سال تک جاری رکھا جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یونان کے  یورپی امور کے ذمہ دار نائب وزیر خارجہ یورگوس کاتروگالوس  نے کہا ہے کہ یونان کے جزائر  میں داخلے  کے دوران سرحدی چوکی پر ویزے کے حصول  کی سہولت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ کاتروگالوس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یورپی کمیشن کی طرف سے موضوع سے متعلق سرکاری جواب  کو ایتھنز  روانہ کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل اس سے برعکس شکل میں کئے جانے والے فیصلے کو تبدیل کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے یورگوس کاتروگالوس   نے کہا کہ "آخر کار ہماری کوششیں بار آور ثابت ہوئی ہیں اور یورپی کمیشن کے مہاجرین کے امور  کے کمشنر دمتری آوراموپولس نے کل برسلز  میں مذکورہ جزائر  کے بلدیہ مئیروں کو سرحدی دروازوں پر ویزے کی فراہمی  کے طریقے میں مزید ایک سال کی توسیع سے آگاہ کیا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "ترک ملت کے لئے وفا کا ایوارڈ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ مذہبی امور کی طرف سے ایک ہزار 200 نیکی کی داستانوں میں سے منتخب کردہ 7 افراد  کو  تیسرے بین الاقوامی بھلائی ایوارڈ  کا  حقدار قرار دیا گیا ہے۔ 15 جولائی کو فیتو دہشتگرد  تنظیم کے حملے کے اقدام میں  بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پرترک ملت کو  "وفا ایوارڈ" کا حق دار   قرار  دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی بھلائی ایوارڈ  کی تقریب کا  انعقاد 12 مارچ بروز اتوار ہو گا۔

 

*** روزنامہ وطن " مجھے اپنی عورتوں کے دلوں پر بھروسہ ہے " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے 8 مارچ عالمی یومِ نسواں کی مناسبت سے وزارتِ خوراک، زراعت و مویشی بانی کی طرف سے "اس زمین کی عورتیں ملّی زراعت سے متعارف ہو رہی ہیں " کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں امینہ ایردوان نے کہا کہ جیسی  احتیاط کے ساتھ زمین کو کاشت کیا جاتا ہے  ایسی ہی احتیاط کے ساتھ بچوں کے ذہنوں کی بھی  تعمیر کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی عورتوں   پر پورا بھروسہ ہے ، ان کی فہم وفراست اور بصیرت پر بھروسہ ہے لیکن سب سے بڑھ کر مجھے ان  کے وسیع دلوں پر بھروسہ ہے۔ ہم  نے 15 جولائی کو ان کی طاقت کا واضح اور  دو ٹوک شکل میں مشاہدہ کیا۔ ہم نے دیکھا کہ وہ ٹینکوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہو گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں