ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں23.2.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں23.2.17

678723
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں23.2.17

*** روزنامہ اسٹار ایردوان۔ٹرمپ ملاقات مئی میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں ایجنڈے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ  صدر رجب طیب ایردوان ماہِ مارچ میں روس کا دورہ کریں گے  اور  ماہِ مئی میں نیٹو سربراہی اجلاس  کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ قالن نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان آئندہ ماہ روس میں ترکی۔ روس  اعلیٰ سطحی تعاون کونسل  کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ صدر جب طیب ایردوان اور صدر ٹرمپ کی بالمشافہ ملاقات سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ترجمان قالن نے کہا کہ ماہِ مئی میں نیٹو  میں مِڈ ٹرم سربراہی اجلاس منعقد کروایا جائے گا جس میں صدر رجب طیب ایردوان شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران دونوں سربراہان کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہو گی۔ نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل بھی ایک اجلاس کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔ دوطرفہ ملاقات میں ترک۔امریکہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔

 

*** روزنامہ صباح " ویلتھ فنڈ، انٹرپرائزروں کے گارنٹی مسائل کو حل کرے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے بیرون ملک انٹرپرائزر سیکٹر  میں دنیا کی اوّلین 250 فرموں  میں شامل 45 ترک فرموں کو  ایوارڈ دئیے اور اس موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹروں  کے گارنٹی مسائل  کے حل کے لئے ویلتھ فنڈ فعال ہو سکتا ہے۔ انقرہ میں منعقدہ بیرون ملک انٹرپرائزر خدمات  کی تقریبِ تقسیم ایوارڈ میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ترک ٹھیکہ دار فرموں نے خاص طور پر قریبی جغرافیہ میں اہم منصوبے مکمل کئے ہیں۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے ٹھیکہ دار ون کے بیرون ممالک منصوبوں کو صرف ایک اقتصادی  سرگرمی کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ آپ تعمیرات کے ساتھ ساتھ تہذیبوں کے درمیان ایک پُل کی تعمیر کر رہے ہیں۔ ہر وہ فرم جس کے فیلڈ آفس پر ترک پرچم لہرا رہا ہے وہ بیرون ملک اپنے ملک کی نمائندہ ہے۔

 

*** روزنامہ وطن "مقامی انرجی بعض حلقوں کو افسردہ کرے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات آلبائراک  نے کہا ہے کہ ہم ترکی کو اب کے بعد کے مرحلے میں توانائی کے مقامی   وسائل کی طرف مائل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انرجی کے لئے ترکی  سالانہ 50 بلین ڈالر ملک سے باہر ادا کر رہا ہے لیکن اب کے بعد اس سے کم ادا کرے گا۔ یہ چیز بعض حلقوں کو افسردہ کرے گی، غصے میں مبتلا کرے گی اور مختلف راستے آزمانے کی طرف مائل کرے گی ۔انرجی مارکیٹ ریگولیشن کمپنی  کے قیام کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آلبائراک نے کہا کہ حالیہ سالوں میں پیش آنے والے اہم گلوبل بحرانوں کے باوجود ترکی نے انرجی کے سیکٹر میں ترقی  کی اور وسائل کی تعداد میں اضافہ کر کے انفراسٹرکچر سرمایہ کاریوں کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے گذشتہ سال اپنی بجلی کی ضرورت کا 49.3 فیصد مقامی وسائل سے پورا کیا  اور 10 سال کے بعد ترکی بجلی کی برآمد کرنا شروع کر دے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "سربراہی اجلاس کے بغیر ترقی کا امکان نہیں ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یورپی یونین کے وزیر عمر چیلک نے کہا ہے کہ  پولینڈ میں ترکی اور  یورپی یونین کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کے انعقاد کے بغیر پیش رفت کا امکان نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصے سے یورپی یونین کی کوئی ترکی پالیسی موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو مستقل ہمسائیگی کے درجے پر رکھا جا رہا ہے یہ نہایت غلط طرزعمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رواں سال کے پہلے نصف میں ترکی یورپی یونین سربراہی اجلاس کے انعقاد کی توقع کر رہے ہیں۔ اب ضروری ہے کہ ٹھوس پیش رفت کی جائے۔

 

*** روزنامہ حریت  " گھر خریدنے والا ایک سال تک اسے فروخت نہیں کر  سکے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ حکومت نے ،رئیل اسٹیٹ پراپرٹی کی فروخت  میں غیر ملکیوں کو دی جانے والی سہولیات پر اعتراضات  اور تنقیدوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے دو نئے احکامات کا اضافہ کیا ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس  کے بغیر رئیل اسٹیٹ کی خرید  کا حق رکھنے والے غیر ملکی اس خریدی ہوئی رئیل اسٹیٹ کو ایک سال تک فروخت نہیں کر سکیں گے۔ ایسی  رئیل اسٹیٹ جسے ایک سال سے پہلے فروخت کیا جائے گا وہ  ویلیو ایڈڈ ٹیکس  کی چُھوٹ سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی۔ ایک دوسرے حکم کے ساتھ ملک کے اندر غیر ملکیوں کو جو حقوق دئیے جا رہے ہیں ان سے  بیرون ملک مقیم ترک بھی استفادہ کر سکیں گے۔



متعللقہ خبریں