ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں21.02.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں21.02.17

677088
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں21.02.17

*** روزنامہ اسٹار " راقہ ٹریفک " کی سرخی کے ساتھ  شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائیک پیمپئیو اور امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جوزف ڈنفورڈ کے بعد امریکی سینٹ کی مسلح فورسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان میکین نے انقرہ کا دورہ کیا۔ آگے پیچھے کئے جانے والے ان دوروں  کے ایجنڈے کا مرکزی موضوع راقہ آپریشن تھا۔ صدر رجب طیب ایردوان اور جان میکین کی ملاقات 80 منٹ تک جاری رہی۔ مذاکرات میں ترک مسلح افواج  کی طرف سے شام میں جاری فرات ڈھال آپریشن اور ممکنہ راقہ آپریشن پر بات چیت کی گئی۔ مذاکرات میں وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی شرکت کی۔ حکومتی ترجمان نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ ترکی  کے امریکہ کے اعلیٰ سطحی حکام کے ساتھ مذاکرات بہتری کی علامت ہیں اور بعض اختلافات کو دور کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر" ترک پرچم  نہ لگانے والی  یاٹ  بندرگاہ سے باہر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کو عالمی یاٹ ٹوئر ازم مرکز بنانے کے لئے حکومت  ترک پرچم  کے استعمال  کی  حوصلہ افزائی کرنے  والی اصلاحات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایسے یاٹ جو ترک پرچم بردار نہیں ہوں گے ان کے ترک بندرگاہوں پر قیام کی مدت کو محدود کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ غیر ملکی پرچم بردار یاٹ سال میں زیادہ سے زیادہ 90 سے 120 دن تک ترک بندرگاہوں پر ٹھہر سکیں گے اور سال کے باقی دن بیرونی ممالک کی بندرگاہوں پر گزارنے پر مجبور ہوں گے۔ حکومت نے یاٹوں کے ترک پرچم کا استعمال  شروع کرنے کے لئے اکسائز ڈیوٹی کو ختم کر دیا ہے اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو ایک فیصد تک گرا دیا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "68 ممالک سے 400 بزنس ویمن رواں ہفتے میں ترکی آ رہی ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  خواتین انٹرپرائزروں کے لئے بین الاقوامی منڈیوں میں کام کے مواقع پیدا کرنے کے لئے بین الاقوامی تجارتی مرکز کی طرف سے ہر سال منعقد کیا جانے والا فورم رواں سال 22 سے 23 فروری کو استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔ فورم میں ترکی کے ساتھ ساتھ میکسیکو، چین، نائیجیریا، آئیوری کاسٹ اور گھانا سمیت 68 مختلف ممالک سے ٹیکسٹائل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹوئر ازم سیکٹر میں   فعال 400 خواتین سپلائر شرکت کریں گی۔ ترکی سے 90 خواتین انٹرپرائزروں کی شرکت سے فورم میں تقریباً 10 ملین ڈالر  کے کاروباری حجم کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح" بھائی چارے کے پُل قائم کرنا ضروری ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے انقرہ میں مقیم شامی خواتین کے ساتھ ملاقات کی۔ صدارتی سوشل کمپلیکس میں ہونے والی اس ملاقات میں مہاجرین کے موضوع پر کام کرنے والے پبلک اداروں اور تنظیموں کے ساتھ ساتھ انسانی امداد کی سول سوسائٹیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں امینہ ایردوان نے کہا کہ ہماری خواہش  ہے کہ  مہاجرین کے جن بچوں  نے ترکی میں جنم لیا ہے انہیں لاپتہ نسل ہونے سے بچایا جائے اور بنیادی تعلیم دی جائے۔ مہاجرین کے نوجوان بچے یونیورسٹی کی تعلیم سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصار اور مہاجرین  کی مثال کو سامنے رکھ کر بھائی چارے کے پُل تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "بّر اعظم انٹارٹکا میں ترک بیس قائم کرنے کے لئے سائنسی کوششیں شروع" کی سرخی کے ساتھ ترکی کی قطبوں کی سائنسی  تحقیقات میں مصروف  پہلا اور واحد مرکز استنبول ٹیکنیک یونیورسٹی  کے قطبی تحقیقاتی مرکز کی ڈائریکٹر پروفیسر  بُرجُو اوز سوئے سمیت ابتدائی فیزیبیلٹی ٹیم انٹارٹکا میں متوقع ترک بیس  کی ضروری کاروائیوں کے  لئے آنے والے دنوں میں عازمِ سفر ہو گی۔ یہ ٹیم انسانیت کے مستقبل میں سہولیات پیدا کرنے والے کئی ملین شواہد کی سادہ ترین شکل کے حامل برّ اعظم انٹارٹکا میں ترک پرچم لہرائے گی۔



متعللقہ خبریں