اخبارات کی جھلکیاں

08/02/17

667678
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ  صباح   نے"  ٹرمپ کی  پہلی بارصدر ایرودان   سے ٹیلی فون بات چیت" کے  زیر عنوان  خبر میں لکھا ہے کہ  یہ بات چیت گزشتہ  نصف شب    ہوئی  جس میں دو طرفہ تعلقات  ، فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی ،شام کی صورت حال   اور  انسداد دہشت گردی  پر  غور کیا گیا ۔  اس سال مئی میں   برسلز میں ہونے والے نیٹو اجلاس  میں ٹرمپ نے  شریک ہونے کا عندیہ دیا علاوہ ازیں، نیٹو کے ڈھانچے میں   از سر نو  تبدیلی   کے موضوع پر بھی دونوں سربراہوں کے درمیان مطابقت پائی گئی ۔

 

***  روزنامہ حریت نے    "بے روزگاری میں کمی  لائی جائے :ایردوان  "کے زیر عنوان  خبر میں  لکھا ہے کہ  ترک ایوان تجارت  کے زیر اہتمام  ترک اقتصادی شوری    سے خطاب کے دوران  صدر رجب طیب ایردوان  نے  کاروباری  حلقوں  اور بلدیات  سے مطالبہ کیا کہ وہ    ملک سے بے روزگاری  کے خاتمے کےلیے  مشترکہ مہم  شروع کریں۔ صدر نے کہا کہ  اگلے ماہ  تک ہمیں بے روزگاری  کی شرح میں کمی کرنا ہوگی اور یہ تب ہی ممکن ہوگا جب حکومت اور کاروبای حلقے آپس میں تعاون کریں۔

 

***روزنامہ خبر ترک  نے"  اٹلی اور یونان کی مشترکہ  فوجی مشقیں"    کے زیر عنوان   خبر   کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ   سمندری تحفظ ،عالمی امن   اور استحکام   کے فروغ  کے تحت  مشرقی بحیرہ روم  میں     سمندری تحفظ  آپریشن  کے تحت  فوجی مشقوں کا اہتمام ہو رہا ہے جس میں  ترکی ،یونان اور اٹلی  شامل ہیں۔  ان مشقوں کا مقصد ملحقہ سمندروں  میں  شر پسندانہ کاروائیوں کی روک تھام    میں تعاون کرنا ہے  جو کہ 19 فروری کو ختم ہونگی ۔

 

***روزنامہ اسٹار کے مطابق  ترک وزیر سیاحت  و ثقافت  نابی آوجی  نے  گزشتہ روز  تل ابیب میں اسرائیلی وزیر سیاحت یارو لیوین سے ملاقات کی جس  کے بعد  ایک  بیان میں  کہا گیا کہ  دو طرفہ سیا حت کے فروغ کےلیے   ایک مشترکہ  سیاحتی کمیشن  تشکیل دیا جائے ۔ بتایا گیا ہےکہ گزشتہ سال  2 لاکھ 60 ہزار اسرائیلی شہریوں نے  ترکی کی سیر کی      جبکہ اس سال    امید ہے کہ  6 لاکھ اسرائیلی  شہری  ترکی  کی سیر کو آئیں گے۔

 

*** روزنامہ وطن  "  ترک جراحی تکنیک  شعبہ طب کے عالمی جریدے میں  شامل  "کے زیر عنوان  خبر میں  لکھتا ہے   کہ ترک سائنس دانوں   کی طرف سے  تخلیق کردہ ایک  جراحی تکنیک  کے بارے میں مقالہ  "سرجری انوویشن " میں  شائع کیا گیا ہے ۔ ماہر  جراح  ڈاکٹر یشیم اربیل کا  کہنا ہے کہ  یہ تکنیک دراصل   غدودان حلق کے سرطان       کے علاج میں  استعمال ہوتی ہے  جس کے نتیجے میں  عمل جراحی کے بعد صوتی خامی کو دور  بھی کیا جا سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں