اخبارات کی جھلکیاں

01/02/17

663035
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ خبر ترک   نے"  پی وائی ڈی   کو اسلحہ دینا دہشت گردی کے ہاتھ مضبوط کرنا  "کے زیر عنوان  خبر میں  لکھا ہے کہ    قومی سلامتی کمیٹی  کے اجلاس کے بعد  ایک بیان میں  دہشت گرد تنظیم  پی کےکے  کی شام میں مصروف عمل  شاخ  پی وائی ڈی  کو اسلحہ فراہم کرنے میں   ملوث امریکہ  اور دیگر ممالک    کی مذمت  کرتےہوئے  کہا گیا کہ  اس طرح کی مدد دہشت گردوں کے ہاتھ مضبوط  کرے گی ۔

علاوہ ازیں بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ    مذہبی  اور نسلی    احساسات     مجروح کرنے والی  دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ پر عزم طریقے سے جاری رہے گی ۔

 

 

 ***روزنامہ صباح  نے  "پی کےکے   کی انسانیت سوز حرکات کا مرکز  قندیل    "کے زیر عنوان  خبر میں   لکھاہے کہ دس سال  کے دوران   پی کےکے    کی 571 خواتین  دہشت گردوں نے    ہتھیار ڈالے اور  8661  نے گرفتاریاں پیش کیں۔ خواتین  دہشتگردوں کے بیانات  کی رو سے ، اُنہیں    ورغلاکر  عراق کے علاقے قندیل  لایا گیا جہاں انہیں جنسی  زیادتی اور تشدد کا  نشانہ  بناتے ہوئے غلاموں کی زندگی گزارنا پڑی ۔ بعض خواتین نے  ان مظالم   سے اجیرن  ہوتے ہوئے  خود  سوزیاں  کرلیں   جن کی نعشوں کو بعد ازاں   دہشت گردوں نے   حفاظتی قوتوں کے ہاتھوں قتل کرنے کا الزام لگاتےہوئے  میڈیا کو دکھایا ۔

 

*** روزنامہ ینی شفق  کےمطابق ، ترکی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں  کا حلقہ وسیع ہوتا جا رہا ہے بالخصوص  جاپان اور چین   کے  سرمایہ کاروں  کی نظریں اس وقت ترکی پر ہیں۔  ترکی میں آئندہ  کے دنوں میں قابل تجدید توانائی اور   مقامی کوئلے      کی تلاش کےلیے  ٹھیکوں  کا اعلان جلد ہوگا جبکہ ا مید ہے کہ  مالیاتی  منصوبوں  کےلیے   بھی یہ سال سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔ وزارت عظمی    کے محکمہ برائے  سرمایہ کاری     کے صدر  آردا ایرموت  کا کہنا ہے کہ   ترکی میں نئے  حکومتی نظام  سے متعلق  غیر ملکی   سرمایہ کارمثبت رائے رکھتے ہیں لہذا  قوی امکان ہے کہ  سرمایہ کاری کے حوالے سے   سن 2017 ترکی کےلیے ایک اچھا سال ثابت ہوگا۔

 

*** روزنامہ حریت  نے  چرنوبل  کے  تباہ حال ایٹمی گھر کو  30 سال بعد ایک   فولادی  پانی   چڑھایا گیا ہے   جس پر 1٫5 ارب ڈالر لاگت آئی ہے ۔ یہ کام ایک ترک کمپنی نے  6 سال میں مکمل  کیا ہے  جس کے 200 مزدوروں   کو   خصوصی طور پر   کوہ پیمائی  کی تربیت دی گئی  تھی۔

 

*** روزنامہ اسٹار نے  لکھا ہے کہ  ترک ضلع برصا کے قصبے  نیلوفر  بلدیہ   کے  خواتین کے میوزیکل کورس   نے   گزشتہ سال ایک طیارہ حادثے میں   روسی ریڈ آرمی کےہلاک ہونے والے 68   ملازمین  کے اعزاز میں  کانسرٹ کا اہتمام کیا  جس میں   خواتین کورس نے  کاتیوشا کو روسی زبان میں پیش کیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں