ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔01۔20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔01۔20

655876
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17۔01۔20

روزنامہ سٹار  لکھتا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان  نے صدارتی محل میں کونسلروں کیساتھ ملاقات میں  اہم پیغامات دئیے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی قوت کو تر  کی کو دہشت گردی،  اقتصادیات اور باغی گروہوں کی مدد سے نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔  ہم خطرات کے منبع کا پتہ چلاتے ہوئے بل میں جا کر سانپ کا سر کچلنے کا عزم رکھتے ہیں ۔ ہم ترکی کا ساتھ نہ دینے والوں کے مخالف صف میں کھڑا ہونے  کے اصول کیساتھ جدوجہد کے شعبوں کو وسعت دیں گے ۔

روزنامہ ینی شفق نے " امریکہ  کے لیے تین شرائط  "کے زیر عنوان اپنی خبر میں وزیر اعظم بن علی یلدرم کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  امریکہ کی نئی انتظامیہ کو ترکی کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے جوتین ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ان کا تعلق دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولین کی ترکی حوالگی  کے لیے قانونی عمل میں سرعت پیدا کرنے ، دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی اور وائے پی جی کو اسلحہ فراہم کرتے ہوئے حمایت  سے گریز کرنے اور  امریکہ سے متعلق ترک  عوام کے منفی خیالات کو بدلنے کے لیے  قابل ذکر قدم  اٹھانے سے ہے ۔

روزنامہ وطن نے " ترک کمپنی ناسا کو اٹومک مائکرسکوپ فروخت کر رہی ہے " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ انقرہ میں سر گرم عمل ترک نانو ٹیکنالوجی کمپنی نے دس سال کی کوششوں کے بعدچھوٹے ترین ذرات کو دیکھ سکنے والی مائکروسکوپ تیار کرتے ہوئے اسے امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کو فروخت کرنا شروع کر دیا ہے ۔ یہ کمپنی اسوقت جاپان، جنوبی کوریا ،پولینڈ ،اٹلی اور  فرانس  کو مائکروسکوپ بر آمد کر رہی ہے ۔

روزنامہ حریت نے ترکی اور روس کے تعلقات سے متعلق اپنی خبر میں وزیر سیاحت و ثقافت نبی عاوجی   کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم اس سال روس کیساتھ ثقافتی روابط کو فروغ دیں گے۔اس دائرہ کار میں    روس نے ہمیں مشترکہ ڈرامے تیار کرنے کی پیش کش کی ہے  ۔بحیثیت وزارت ہم ثالثی کی خدمات ادا کریں  گے۔ اس پیش کش کے دائرہ کار  میں متعلقہ شخصیات کو ایک دوسرے سے متعارف کروا رہے ہیں ۔

 روزنامہ صباح  نے " ترک ہوائی کمپنی کا نیا  اشتہاری چہرہ مورگن فری مین"عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ  ترک ہوائی کمپنی نے برانڈ کے طور پر  مشہور فنکار اور پائلٹ  مورگن فری مین  کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے ۔   فری مین کیساتھ کھینچی جانے والی اشتہاری فلم کو 5 فروری کو امریکن ٹیلیویژن  کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھےجانے والے پروگرام "امریکن قومی فٹبال لیگ" این ایف ایل  فائینل سپر باؤل پر دکھایا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں