ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.12.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.12.16

626256
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.12.16

***روزنامہ صباح "صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے باہچے کاپی لی کے معاملے میں جرمنی کے خلاف ردعمل، آپ ضروری کاروائی نہیں کریں گے تو ہم جوابی کاروائی کریں گے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی پیلس میں کونسلروں کے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے، جرمنی  میں قیام کے دوران شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی چوری کے بعد   ائیر پورٹ پر  پولیس کی طرف سے ترکی کی قومی اسمبلی کی نائب اسپیکر   عائشہ نور باہچے کاپی لی  کو  حراست میں لئے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ دہشت گردوں کے لئے تو اپنے دروازے کھلے رکھتے ہیں اور ان کی میزبانی تو کرتے ہیں  لیکن اس ملک کی نائب اسمبلی اسپیکر  اور اس کے وفد کو دروازے پر گھنٹوں تک انتظار کرواتے ہیں۔ اب ان کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنا ضروری نہیں ہے کیا؟ اس کے بعد یہ کہتے ہیں کہ ایردوان ڈکٹیٹر ہے۔  میں کہتا ہوں کہ اگر تم میرے ملک کی نائب اسمبلی اسپیکر کے ساتھ اس طرح کا غلط سلوک کرو گے تو میرا بھی تمہیں ایسے ہی سلوک کے ساتھ جواب دینا ضروری ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "یورپی یونین ترکی کے بغیر اپنے تحفظ کو یقینی نہیں بنا  سکتی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اپنے دورہ روس کے دوران یورپی یونین کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یورپی یونین  کی رکنیت کی درخواست سے پیچھے ہٹنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے نہیں خود اپنے مستقبل کے لئے  یورپی یونین کو کوئی بھی قدم  اٹھانے  سے پہلے اچھی طرح سوچنا چاہیے کیونکہ ترکی کے نہ ہونے کی صورت میں یورپ کا مستقبل اور تحفظ ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا  ان کے لئے ضروری ہے کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے روس کی خبر رساں ایجنسی ریا نووسٹی کے لئے جاری کردہ بیان کہا کہ ترکی اور یورپ کے درمیان متعدد شعبوں میں متفقہ پہلو موجود ہیں لہٰذا فیصلہ کرنے سے پہلے ان کا اس پہلو پر اچھی طرح سے غور کرنا ضروری ہے کہ اس فیصلے کے نتائج کیا ہوں گے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "پہلی مقامی الیکٹرانک بس تکمیل کے مراحل میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی آٹو موٹیو  کمپنی اور ترک دفاعی صنعت کے لیڈر ادارے  ASELSAN کے اشتراک سے متوقع  پہلی الیکٹرانک بس سال 2017 میں مکمل ہو جائے  گی۔ ایونیو EV  سو فیصد مقامی امکانات سے تیار  کی جانے والی ترکی کی پہلی  الیکٹرانک بس ہو گی یہ   آٹھ منٹ میں چارج ہو جائے گی اور واحد  چارجنگ سے 50 سے 70 کلومیٹر تک کا سفر کر سکے گی۔ اس بارے میں    بات کرتے ہوئے سائنس ، صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر  فاروق اوزلو نے کہا کہ آنے والے دور میں اندرون شہر الیکٹرانک بس ایک ضرورت بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران  گاڑیوں کی برآمد میں فی عدد 12 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ڈالر اور یورو کے حوالے سے 10 فیصد  اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار  ہمارے آٹو  موٹیو سیکٹر کے کس قدر مضبوط ہونے کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق  "خلیجی بینک BBK ترکی میں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بحرین کے سب سے بڑے بینکوں میں سے  بینک آف بحرین اینڈ کوویت    BBK  نے ترکی میں اپنا شعبہ کھول لیا ہے ۔  یہ بینک کوویت ، بھارت  اور دوبئی میں  خدمات ادا کر رہا ہے اور جن ممالک میں اس کے شعبے موجود نہیں ہیں وہاں بھی بین الاقوامی بینکاری ڈپارٹمنٹ کی وساطت سے  اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ ترکی میں اپنا شعبہ کھولنے سے بینک کا مقصد ترکی اور علاقے کے درمیان تجارتی پُل قائم کرنا اور کاروباری مواقع میں فروغ لانا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن "ترک فٹبال میں ڈالر کا خاتمہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سپور ٹوٹو سُپر لیگ کی ٹیم میڈی پول باشاک شہر نے ترک لیرا کی قدر میں اضافے کے لئے شروع کی گئی مہم کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔ کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم دسمبر سے تمام تکنیکی ٹیم اور فٹبالروں کی ادائیگیاں لیرے کے ساتھ کی جائیں گی۔ باشاک شہر کی طرف سے عملی طور پر اختیار کردہ اس فیصلے کو ٹیم کے سربراہ گیوک سل گوموش داع کلبز یونین کے اجلاس میں  ایجنڈے پر لائیں گے۔



متعللقہ خبریں