ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 21.11.2016

ترک ذرائع ابلاغ

614803
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 21.11.2016

***سامعین  کرام روزنامہ  صباح نے " ترکوں  کا   یورپی یونین  پر  پی کے کے اور فیتوکی وجہ سے غصہ " کے زر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپی یونین  کے رویے کی وجہ سے   ترک ، ترکی پر نا انصافی سے تنقید  اور نکتہ چینی کیے جانے پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ جرمنی   اور بلجیم    میں  ایک روز  قبل  اور فرانس میں کل ہزار ترکوں نے   " دہشت گردی کی مذمت" کے زیر عنوان منعقد ہونے والی ریلی میں شرکت کرتے ہوئے  دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ مظاہرین نے یورپ سے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔   فرانس کے شہر پیرس کے مشہور ری  پبلک  چوک میں ہونے والے مظاہرے میں  ہزار ترک باشندوں نے شرکت کی   جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں  ترکی کے قومی پرچم  اٹھا رکھے تھے۔ ہالینڈ کے   شہر روٹر ڈیم   میں شدید بارش اور طوفان کے باوجود  بڑی تعداد میں ترک باشندوں نے شرکت کی مظاہرین نے ان ریلیوں میں یورپ کی دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے پر شدید مذمت کی  ۔

 

***روزنامہ  حریت  نے  "  مسئلہ قبرص کے حل میں ترکی اور یونان  کا کردار" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  مسئلہ قبرص کے بارے میں ہونے والے مذاکرات  جن  کے  آج اختتام پذیر ہونے کی توقع کی جارہی ہے  صدر ایردوان اور  یونان  کے وزیر اعظم  الیکس    چپریاس  کے درمیان ہونے والے  ٹیلی فونک مذاکرات  میں ماہ دسمبر  ان مذاکرات کو اختتام پذیر کرنے اور فیصلہ کرنے کے بارے میں دونوں ممالک کے علاوہ   برطانیہ سے بھی ضامن ملک ہونے کے ناتے  زیادہ فعال کردار ادا کرنے    کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں   سوئٹزیر لینڈ  میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں  تینوں ممالک کو بھی مدعود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک  نے " استنبول کےتیسرے ہوائی اڈے پر     ملازمتوں کے  مواقع "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   استنبول  کا ہوائی اڈہ دنیا کے  عظیم ترین ہوائی اڈوں میں سے  ایک ہوگا۔ اخبار کے مطابق   اس ہوائی اڈے پر چھ رن وئے تیار کیے جا ئیں گے اور ان رن وئیز پر 800 افراد  کام کریں گے۔  یہ ہوائی اڈہ جو کہ چار مختلف مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا  90 ملین  مسافروں کی سالانہ  گنجائش رکھی گئی ۔ پہلے مرحلے  کے    26 فروری  2018 کو مکمل کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔  اس ہوئی اڈے کو  250 سو سے زائد  فضائی کمپنیوں    کے دفاتر کام کریں گے۔

***روزنامہ وطن  نے "   مارکیٹ میں ترکی کی تیار کردہ  ٹویاٹا  گاڑیاں " کی سرخی کے تحت اپنی  خبر میں لکھا ہے کہ   ٹویوٹا   گاڑیوں  کی فرم نے ترکی میں  350 ملین ڈالر  کی  سرمایہ کاری کرتے ہوئے   زیادہ تر ٹویوٹا  گاڑیاں ترکی ہی میں تیار کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اخبار کے مطابق ترکی میں تیار کی  جانے والی ٹویوٹا گاڑیوں کو   یورپی ممالک میں فروخت کیا جائے گا اور یورپ میں آئندہ بڑی تعداد میں   ترکی ہی کی بنی ہوئی ٹویوٹا گاڑیاں  نظر آیا کریں گی۔

 

***روزنامہ  ینی شفق نے "  ترکی چیمبرز آف  کامرس  22 عرب ممالک میں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ    ترکی چیمبرز آف کامرس  24 نومبر 2016 میں استنبول میں  طے پانے والے ایک سمجھوتے     ترک – عرب چیمبرز آف کامرس   کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ یہ چمیبر 2٫7  ٹریلین  ڈالر  کی اقتصادیات   کے مالک  22 ممالک   او ر ترکی کو  ایک دوسرے کے قریب لائیں گے۔  ترکی چیمبر آف کامرس   کے سربراہ  رفعت حصارجیکلی  اولو  نے اس سلسلے میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہا کہ  مشترکہ طور پر  کئی ایک منصوبوں کو جلد ہی شروع کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا عرب چیمبر آف کامرس  جو سن 1951 میں بیروت میں قائم کی گئی تھی   میں سعودی عرب،  قطر،  بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت اور اومان  کی طرح کے  خلیجی ممالک کے علاوہ  لبیا ، تیونس، الجزائر،  مراکش،  صومالیہ اورسوڈان  کی طرح کے  ممالک     کی چیمبرز آف کامرس    شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں