اخبارات کی جھلکیاں

28/09/16

578590
اخبارات کی جھلکیاں

**روزنامہ خبر ترک  نے"داعش  کے اہداف  پر  ترک بمباری" کے زیر عنوان خبر میں  لکھا گیا ہے کہ   ترک مسلح افواج نے"  فرات ڈھال "آپریشن کے تحت پہلی بار   ترک ساختہ  HGK-1 نامی میزائل کا استعمال  کرتےہوئے داعش کے 4 ٹھکانوں  کو تباہ  کر دیا ہے  جن میں تل العار، امیریہ اور ال ایوبیہ  کے علاقے  شامل تھے ۔

علاوہ ازیں  اس  کاروائی میں داعش کے بیشتر دہشت گرد بھی  مارے گئے ہیں۔

 

**روزنامہ حریت  نے خبر دی ہے کہ   ترکی نے شام کی سرحد    کے ساتھ دیوار چنوانے   کے کام   کو تیز کر دیا ہے اس سلسلے میں  دیوار کا 200  کلومیٹر طویل حصہ   وزارت دفاع کے تعاون سے مکمل کر لیا گیا ہے  جبکہ باقی ماندہ 711 کلومیٹر   کا  دشوار گزار مرحلہ  بھی 5 ماہ میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔  بتایا گیا ہےکہ یہ دیوار  دنیا کی تیسری طویل ترین دیوا رہوگی  جس کا مقصد  بلا اجازت سرحد پر انسانی آمدو رفت کو روکنا ہے۔

 

 

**روزنامہ اسٹار  نے   "غیر ملکی  ترکی میں  سرمایہ کاری کےلیے تیار "کے زیر عنوان  سرخی  لگاتےہوئے خبر لکھی ہے کہ  عالمی قرضوں کی درجہ بندی کے  ادارے موڈیز    کی طرف سے ترکی کی اقتصادی کارکردگی    میں منفی رحجان     کے فیصلے کے باوجود   غیر ملکی سرمایہ کار ترکی میں  اپنا پیسہ لگانے    کا سوچ رہےہیں۔  اس بات کا اظہار nomura وسطی اور مشرقی یورپ،مشرق  وسطی  اور افریقی ممالک   سے متعلق حکمت عملی  کے  ذمہ دار ٹموتھی  ایش   نے  کیا  اور کہا کہ  ،ترکی میں  مالی  سرگرمیوں  میں کسی قسم کی تبدیلی رونما ہوئی  ہے   جس سے کوئی  خطرہ تشکیل ہو سکے ۔

دوسری جانب جاپانی  ادارے  جاپان کریڈٹ ریٹنگ   کے امور یوریشیا  کے صدر اُرخان  اوک مین    نے بھی  کہا کہ موڈیز کے فیصلے کے باوجود ترکی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع تاحال موجود ہیں۔

 

 

**روزنامہ  ینی شفق نے  "کالاندر کی سردی"   نامی فلم کا ذکر کرتےہوئے  لکھا ہے کہ  ہدایت کار مصطفی قارا   کی زیر ہدایت بننے والی اس فلم کو آسکر  ایوارڈ کےلیے نامزد کیا گیا ہے  جس کا فیصلہ    وزارت ثقافت اور شعبہ فلمسازی  سے وابستہ  اعلی شخصیات  کے حامل17 رکنی   انتخابی کمیشن  کے تحت کیا گیا ۔

 اس فلم کا مرکزی خیال    فطرت اور انسان    کے درمیان  موجود کشمکش      سے ماخوذ کیا گیا ہے۔

 

**روزنامہ صباح    کے مطابق ،  ٹرکش ایئر لائنز   کی یورپی لیگ    کے فائنل فور مقابلوں کا انعقاد استنبول میں  کیا جائے گا  جس  کے معاہدے پر  گزشتہ روز  ٹرکش ایئر لائنز کے CEO الکر آئی جی  اور یورو لیگ  کے CEO جورڈی بارٹو مو     نے دستخط کیے ۔

 اس موقع پر   بارٹی مو نے کہا کہ فائنل فور مقابلوں کے استنبول میں انعقاد پر  ہمیں خوشی ہے  کیونکہ ترکی   اپنے فرائض کی بجا آوری کے معاملے میں انتہائی ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتا ہے اور  امید ہے کہ یہ مقابلے ماضی کے مقابلوں سے  کہیں زیادہ  شاندار ہونگے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں