ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 19.09.2016

عالمی ذرائع ابلاغ

572931
ترکی کے اخبارات  سے جھلکیاں - 19.09.2016

*** روزنامہ خبر ترک  نے " ہمارا  پہلا سبق15 جولائی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   آج سے  18 ملین طلبا اور طالبات نے اپنے نئے  تعلیمی سال  کا آغاز کردیا ہے اور یہ تعلیم سال  نو جون  2017 کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ آج تعلیمی  سال کے آغاز کے موقع پر تمام ہی اسکولوں میں  15 جولائی  کی ناکام بغاوت  کے بارے  بچوں کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ   ڈیموکریسی کی فتح  اور شہدا کی بھی یاد منائی جائے گی۔ اس موقع پر طلبا اور طالبات کو  دہشت گرد تنظیم فیتو کے بارے میں ایک کتابچہ بھی پیش کیا گیا ہے۔  دوسرے روز  تمام طلبا  دیموکریسی  کا تحفظ کرنے والے ہیروز کو ایک ایک خط تحریر کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات سے آگاہ کریں گے۔

 

***روزنامہ صباح  نے " عالمی رہنماؤں  کو دہشت گرد تنظیم فیتو کے بارے  متنبہ کردیا گیا "  کے زیر  عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی     کے  کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی غرض سے   متحدہ امریکہ جانے والے  صدر ایردوان      اپنے متحدہ امریکہ میں قیام کے دوران   مختلف  ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ  ہونے والے مذاکرات میں  15 جولائی کی ناکام بغاوت اور دہشت گرد تنظیم فیتو کے بارے میں معلومات  فراہم کریں گے اور ترکی میں ناکام بغاوت  برپا کرنے والی اس تنظیم  کے بارے میں  تمام شواہد بھی پیش کریں گے اور 170 ممالک میں تعلیم کی آڑ میں مختلف غیر قانونی سرگرمیوں  کے بارے میں متنبہ بھی کریں گے۔  صدر ایردوان اپنے دورے کے دوران  امریکی سرمایہ کاروں کو ترکی میں  سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب بھی دیں گے۔ علاقہ ازیں وہ امریکی مسلمان  عالمین سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

***روزنامہ ینی شفق  نے " یورپ سے 60 فیصد  کم نرخوں   میں صحت کی سہولتیں " کے  زیر عنوان  اپنی خبروں میں لکھا ہے کہ   ترکی سن 2023 تک  صحت کے شعبے  سے 20 بلین آمدنی  حاصل کرنے کی توقع رکھے ہوئے ہے  کیونکہ ترکی  یورپی ممالک  کے مقابلے میں 60 فیصد سے کم نرکوں پر طبی سہولتیں فراہم کررہا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں یورپی  باشندے علاج کی غرض سے ترکی تشریف لاتے ہیں۔ اخبار کے مطابق ترکی میں   گزشتہ چھ سالوں کے دوران   صحت کے شعبے کی آمدنی میں   پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔

 

***روزنامہ سٹار  نے "  معدنیات کے شعبے میں  نیشنل ڈیٹا بینک کا قیام" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   قومی معدنیا کے بارے میں صحیح اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ڈیٹا بینک کا قیام عمل میں لایا  گیا ہے جو غیر ملکی   اداروں کے معیار کے مطابق رپورٹ تیار کرکے حکومت کو پیش کیا کرے گا۔

 

***روزنامہ  وطن  نے  " سات لاکھ ترکوں نے سیاحت  کی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   نو روز کی عید کی چھٹیوں کی وجہ سے  ترک باشندوں  نے اپنے اپنے شہروں سے دور  چھٹیاں گزاریں  اور  بڑی تعداد میں ترکوں نے ان چھٹیوں کے دوران غیر ممالک کا رخ اختیار کیا۔  علاوہ ازیں ان چھٹیوں میں جرمنی اور روس سے بھی بڑی تعداد   سیاح ترکی تشریف لائے ہیں  جنہوں نے ترکی کے ساحلی علاقوں کا دورہ کیا۔ 



متعللقہ خبریں