ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.09.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.09.16

567879
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.09.16

*** روزنامہ ینی شفق "ہم الرقہ آپریشن کو موزوں سمجھ رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے بعد سے صدارتی سوشل کمپلیکس میں چوتھی دفعہ منعقدہ  کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے نورالدین جانّکلی نے کہا کہ ترکی اور  امریکہ الرقہ آپریشن کو موزوں خیال کرتے ہیں۔ امریکہ کے صدر باراک اوباما کی طرف سے  طلب  موصول ہوئی ہے اور موضوع سے متعلق تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔

 

***روزنامہ صباح "PKK اور فیتو کے درمیان حملے کے اقدام کے بارے میں باہمی اتحاد" کی سرخی  کے ساتھ لکھتا ہے کہ  ایک بہت اہم بیان سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ فیتو اور PKK کے درمیان روابط اور 15 جولائی کے حملے کے اقدام کی منصوبہ بندی سے متعلق باہمی اتحاد موجود ہے۔17 اگست کو ایک حساس نقطے پر ناکام  خود کش  حملے میں  زخمی کے طور پر حراست میں لئے  جانے والے PKK کے دہشت گرد نے ہسپتال میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں اطلاع دی گئی کہ 15 جولائی کو حملہ کیا جائے گا، ہم نے اپنی دہشت گردی کی   کاروائیوں کو روک دیا۔ لیکن جب حملے کی کاروائی ناکام ہو گئی تو ہم نے  اپنی دہشت گردی کی  کاروائیوں کو دوبارہ شروع کر دیا۔ ایسے وقت میں جبکہ  سکیورٹی اور  خفیہ یونٹیں اس بات کی تحقیق کررہی تھیں کہ' 15 جولائی کے حملے کے دوران دہشت گرد تنظیم PKK کچھ عرصے تک کیوں  خاموش رہی  اور خاموشی کا یہ فیصلہ کس وجہ سے کیا گیا ' زخمی دہشت گرد کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک "900 ملین لیرا مالیت کا سکیورٹی پروجیکٹ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ایوی ایشن الیکٹرانک صنعت HAVELSAN کے ڈائریکٹر جنرل حامدی آتالائے نے کہا ہے کہ 15جولائی کے حملے کے اقدام کے بعد سے HAVELSAN کی اہمیت میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے اور اس نے ایسے دیو ہیکل منصوبوں کا اعلان کیا ہے کہ جو ملک کے مستقبل  پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔ آتالائے نے کہا کہ ترکی بھر میں شہری سکیورٹی منیجمنٹ سسٹم کا پروجیکٹ پوری رفتار سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں 900 ملین لیرا کی مالیت سے ترکی کے ہر حصے میں جدید ٹیکنالوجی والے کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ ان کیمروں کی بدولت  ملک کے ایک حصے سے داخل ہونے والے کو سمارٹ سسٹم کی مدد سے ملک کے  دوسرے حصے تک دیکھا جا سکے گا اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کو اور چہروں کو شناخت کیا جا سکے گا۔

 

*** روزنامہ حریت " عثمانی رواق دوبارہ سے کعبہ میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ خانہ کعبہ کے طواف کے حصے کو وسیع کرنے کے لئے سال 2012 میں اکھاڑے جانے والے عثمانی رواقوں کو دیکھ بھال اور مرمت کے بعد  ان کی پرانی جگہوں سے 20 میٹر پیچھے کی طرف نصب کر دیا گیا ہے۔ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز  نے ان رواقوں کے بارے میں کہا ہے کہ یہ کعبہ کے گلے میں ہار کی طرح ہیں اور رواقوں کا کام سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ ان رواقوں کا معمار سینان نے بنایا اور یہ 500 سالوں سے کعبے کے اطراف کو اپنے احاطے میں لئے ہوئے ہیں اور موجودہ تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد خانہ کعبہ کو ہلال کی شکل میں اپنے گھیرے میں لے لیں گے۔ 5 سال قبل خانہ کعبہ کی توسیع کے لئے شروع کردہ تعمیر کے کام کے دوران ان رواقوں کے اکھاڑے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا گیا  تھا۔ اس دور کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ ملاقات کی جس میں سعودی شاہ نے ان سے رواقوں کو دوبارہ ان کی جگہوں پر نصب کئے جانے کا وعدہ کیا۔ اس وعدے کے بعد رواقوں کی مرمت و دیکھ بھال کا کام ایک ترک فرم کے سپرد کیا گیا تھا۔

 

*** روزنامہ وطن "قزل ارماق ڈیلٹا  پرندوں کی جنّت، یونیسکو کی طرف سے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں" " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے ضلع سامسون  کے بلدیہ چئیر مین یوسف ضیاء یلماز نے کہا ہے کہ ترکی کے نمی والے علاقوں میں سے ایک قزل ارماق ڈیلٹا پرندوں کی جنت کو کل یونیسکو کی طرف سے عالمی ثقافتی ورثے کی عارضی  فہرست میں داخل کر لیا گیا ہے۔ قزل ارماق ڈیلٹا پرندوں کی جنت میں پرندوں کی 478 اقسام کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پرندوں کی اس جنت کو دنیا کی دیگر پرندوں کی جنتوں سے  منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہاں سال کے ہر مہینے میں مختلف پرندوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں