ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.09.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.09.16

566375
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.09.16

*** روزنامہ حریت " سنجیدہ ڈائیلاگ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ چین میں  صدر رجب طیب ایردوان  اور صدر اوباما کے درمیان مذاکرات میں شام کے شمالی حصے کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لئے شروع کئے گئے فرات ڈھال آپریشن کا موضوع ایجنڈے پر آیا۔ صدر اوباما کی اس بات کے جواب میں کہ "منبج سے PYD  کے اراکین پس قدمی کر گئے ہیں اب وہاں صرف شامی ڈیموکریٹک فورسز نامی ساخت کے عرب عناصر باقی رہ گئے ہیں" صدر ایردوان نے کہا کہ "دہشت گرد تنظیم PYD کے پس قدمی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آزاد شامی فورسز کی یونٹیں بغیر کسی جھڑپ کے منبج میں داخل ہوں گی"۔ صدر ایردوان نے کہا   کہ" ترکی اپنے اتحادی ملک امریکہ سے  YPG/PYD  کے دریائے فرات کے مشرق کی طرف پس قدمی کرنے کے موضوع پر پُر عزم روّیے کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ YPG/PYD دہشت گرد تنظیم PKK کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور اسی سے مشابہہ ہے۔ آپ کی انتظامیہ کو YPG/PYD کے ساتھ اپنے رابطے کو مکمل طور پر منقطع کرنا چاہیے"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق " بیجنگ  اور لندن   کے درمیان فاصلہ کم ہو رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی  نے بیجنگ سے لندن تک بغیر کسی تعطل کے تیز رفتار ٹرین  کے کوریڈور کے لئے دستخط کر دئیے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ترکی کے وزیر رسل و رسائل احمد آرسلان نے  اشک آباد میمورینڈم پر  دستخط کئے اور اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارمرائے اور یاوز سلطان سلیم پُل  ہمارے ریلوے  سلک رُوٹ  کے بین الاقوامی ہدف کے اہم حصے ہیں۔ بیجنگ سے لندن تک بلا تعطل رسل و رسائل کوریڈور کی تشکیل کے لئے دستخط کرنے والوں میں ترکمانستان کے وزیر رسل و رسائل مقصد آئی دوعدو ایف اور آذربائیجا ن کے نائب وزیر رسل و رسائل عارف عسکر وف بھی شامل ہیں۔ ترکمانستان اور آذربائیجان مشرق۔مغرب اور شمال جنوب کی طرف رسل و رسائل کے کوروڈورز کی تشکیل کے لئے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ملک ہیں۔

 

*** روزنامہ  اسٹار " ارض مقدس پر خوشی بھی اور افسردگی  بھی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی میں فیتو کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے دوران شہید ہونے والوں کے عزیزو اقارب فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ارض مقدس پہنچ گئے ہیں۔ عزیزئیے کے علاقے میں ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے حکام نے آب زم زم اور گلاب کا عرق پیش کر کے شہداء کے عزیزوں کا استقبال کیا اور انہیں ان کے قیام کے ہوٹلوں میں پہنچایا۔ اخباری نمائندوں کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان حاجیوں نے کہا کہ ہم غم اور خوشی کے ملے جُلے جذبات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت ترکی اپنے پیروں پر کھڑا ہے اور ہم یہاں آسانی سے آ اور جا رہے ہیں تو یہ انہی شہدا کے طفیل ممکن ہوا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح"ہالی وُڈ کے ستاروں کی طرف سے قومی مینڈیٹ پوز" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ہالی وُڈ کے دو معروف اداکاروں جیسیکا آلبا اور جیسن سٹیتھ مین نے  ٹرکش ائیر لائن کے ماہانہ فلائٹ جریدے 'سکائی لائف ' کے ماہ اگست کے شمارے  کے " ملّی ارادے کی فتح" نامی   ٹائٹل پیج کے لئے  اور ماہ ستمبر کے شمارے کے ٹائٹل پیج کے لئے پوز دیا ہے۔ ماہ ستمبر کے شمارے میں ' قاتلانہ حملہ' نامی فلم کے ستاروں جیسن سٹیتھ مین اور جیسیکا  آلبا کا انٹرویو شامل ہے ۔ انٹرویو کے دوران اداکاروں نے جریدے ماہ اگست  کے "ملّی ارادے کی فتح" نامی ٹائٹل پیج کے لئے فیتو کے 15 جولائی کے اقدام کے مقابل عوامی مزاحمت کے ساتھ تعاون کے اظہار کے لئے تصویر بھی اتروائی۔ دونوں فلمی  ستاروں نے ترک عوام  اور ملّی ارادے کے ساتھ ہونے کا پیغام دیا۔  سکائی لائف کے سرکاری ٹویٹر پیج سے شائع ہونے والی سٹلتھ مین کی یہ تصویر سوشل میڈیا میں سب سے زیادہ لائکس لینے والی تصاویر میں سے ایک ہے۔



متعللقہ خبریں