ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔09۔02

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔09۔02

564005
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16۔09۔02

روزنامہ ینی شفق نے " ہم  نے دوستوں اور دشمنوں کو پہچان لیا" کے زیر عنوان  صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے  لکھا ہے کہ  15  جولائی کو   دہشت گرد تنظیم  فیتو کی ناکا م بغاوت کے   دوران اور بعد میں  دوست اور دشمن سامنے آ گئے ہیں خاصکر  تاک  میں بیٹھنے والوں کو ہم نے پہچان لیا ہے ۔ 15 جولائی کی شب جمہوریت کی پاسداری کرنے والی ترک قوم نے تاریخ میں اپنی داستان رقم کر دی ہے۔ ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں   ہم مقننہ ،انتظامیہ اور عدلیہ  کیساتھ مل کر ان ذمہ داریوں کو پورا کریں  گے ۔

روزنامہ وطن نے " یورپی پارلیمنٹ کا اعتراف" جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ  یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ مارٹن شلز  15 جولائی کی انقلابی بغاوت کے 45 روز بعد ترکی کے دورے پر آئے ہیں ۔ انھوں نے یورپی یونین کے موقف کیوجہ سے ترکی سے معذرت کی ۔انھوں نے وزیر اعظم بن علی یلدرم کیساتھ  ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  15 جولائی کی ناکام بغاوت کی مذمت کی اور کہا کہ ہم نے  حملوں کے مناظر  کو  افسوس کیساتھ دیکھا ہے ۔ عوا م کیطرف سے منتخب صدر کی اپیل پر پوری قوم نے سڑکوں پر نکل کر جمہوریت کا تحفظ کیا ہے ۔بغاوت کے بعد ضروری رد عمل نہ دکھانے کیوجہ سے یورپی یونین  پر تنقید ہوئی ہے۔ ہم نے اس بغاوت کیخلاف ضروری رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔ ترکی کے دورے کے دوران بعض معاملات جن سے ہم نا واقف تھے کو جاننے کا موقع ملا ہے ۔

 روزنامہ حریت نے ترکی کی اقتصادی ترقی کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں برآمدات 6٫9 فیصد تک پہنچ گئی ہیں  ۔سب سے زیادہ ترقی آٹو موبائیل کے سیکٹر میں ہوئی ہے ۔ ماہ اگست میں بعض کارخانے مرمت کیوجہ سے بند ہو گئے لیکن اس کے باوجود برآمدات میں کمی نہیں ہوئی ہے ۔ اس سیکٹر  کی برآمدات میں 23٫7 فیصد اضافہ  ہوا ہے ۔ آٹو موبائیل کے سیکٹر نے ایک ارب 680 میلین ڈالر کی برآمدات کی ہیں  جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کے سیکٹرکی برآمدات ایک ارب 612 میلین ڈالر اور کیمیا سیکٹر کی برآمدات ایک ارب 207 میلین ڈالر رہی ہیں ۔

روزنامہ صباح  لکھتا ہے کہ متبادل منڈیاں کھولنے اور  پیداوار کی اقسام کو بڑھانے  کا ہدف رکھنے والے ترکی کی وزارت سیاحت نے متعارفی سر گرمیوں  کو تیز تر کر دیا ہے ۔ انطالیہ میں  منعقدہ ترک ۔روس میڈیا فورم میں  آجروں اور سیاحتی ایجنسیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی ۔ وزارت سیاحت و ثقافت کے متعارفی شعبے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان اونال نے کہا کہ ترکی کی سیاحت میں سمندر اور سورج کے علاوہ ثقافت اور اناطولیہ کے شہروں کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ ہم نئے روڈ میپ کے دائرہ کار میں ثقافت ،شاپنگ ،صحت اور اناطولیہ  ٹورزم کو بھی شامل کرتے ہوئے متعارفی مہم کا آغاز کریں گے ۔

 روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ ترکی کی ہوائی کمپنی ٹی ایچ وائے نے رومانیہ کے  شہر بخارسٹ اور کوستانجے کے بعد رومانیہ کے اکیڈیمک ،ثقافتی اور انڈسٹریل شہر  کلوج  کے لیے بھی پروازوں کا آغاز  کر دیا ہے  ۔استنبول ائر پورٹ سے پہلی بار پرواز  کرنے والا طیارہ  کلوج شہر میں پہنچ گیا ہے ۔ اس شہر کے لیے ہفتے میں چار پروازیں ہو اکریں گی ۔


ٹیگز: #ترکی , #اہم

متعللقہ خبریں