ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.07.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.07.16

529277
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.07.16

***روزنامہ اسٹار " مغرب ، دہشت گردوں کے کئے گئے قتل عاموں کی تصاویر  کی بھِ نمائش کرے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ معصوم انسانوں کو قتل کرنے والی PKK کے دہشت گردوں  کا پروپیگنڈہ کرنے سے باز  نہ آنے والے دورُخے یورپ کے خلاف ردعمل میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔یورپی پارلیمنٹ نے "میرا دہشت گرد اچھا ہے" کہہ کر ترکی میں بچے، بوڑھے ، جوان کی تمیز کئے بغیر معصوم انسانوں کا خون بہانے والی  دہشت گرد تنظیم PKK کی مدد کو بھی سرکاری حیثیت دے دی ہے۔ یورپ کا یہ روّیہ اس بات کا بھی عکاس ہے کہ یورپ ، دہشت گرد تنظیم  کے انقرہ گیوین پارک، مرسین سوکاک اور استنبول ویزنے جی لر کے حملوں میں سینکڑوں معصوم جانوں کو نگل لینے والے قتل عاموں  کی بھی ذمہ داری قبول کر رہا ہے ۔

 

***روزنامہ ینی شفق "طیارے کے مسافروں کی تعداد 6 ماہ میں 80 ملین سے تجاوز کر گئی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ائیر لائن کے مسافروں کی تعداد ماہِ جون میں 14.7  ملین تک پہنچ گئی ہے۔ سال کے پہلے 6 ماہ میں فضائی راستے سے سفر کرنے  والوں کی تعداد 80.6  ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ماہِ جون میں ائیر پورٹوں پر لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے والے طیاروں کی ٹریفک ، اندرونی پروازوں میں  79 ہزار 451 اور بیرونی پروازوں میں 50 ہزار 144 رہی۔ اسی دورانیے میں 32 ہزار 995 اوور فلائٹ کے ساتھ کُل ایک لاکھ 62 ہزار 590 طیاروں کو بھی خدمات فراہم کی گئیں۔

 

***روزنامہ وطن " چینی ZTE  کمپنی کے لئے سیل فون ترک کمپنی آتماجا تیار کرے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سنی مارکہ کے ساتھ ٹی وی سے سیل فونز تک متعدد مصنوعات کی پیداوار میں عالمی حیثیت کی حامل کمپنی آتماجا الیکٹرانک ، چینی کمپنی ZTE  کے لئے سیل فونز تیار کرے گی۔ رواں سال کی پہلی تہائی میں  3.4  بلین ڈالر کی ہنڈی کے ساتھ  ZTE   اپنے ایکسن اور بلیڈ سیریز کے ٹیلی فونز  کی  مارکیٹ میں پُر اعتماد ہے۔ آتماجا دنیا کے سب  سے بڑے اسمارٹ فونز کے مینوفیکچرر ZTE   کے بعض ماڈلوں کو اپنی استنبول کی فیکٹری میں تیار کرے گی۔ دونوں کمپنیوں کے حکام 18 جولائی کو متوقع اجلاس میں تعاون کی تفصیلات کا اعلان کریں گے۔

 

*** روزنامہ صباح "بادشاہوں کے اشعار کو شعر گو مل گئے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ نے شاعر عثمانی بادشاہوں کے اشعار کو ایک کتاب میں جمع کیا ہے۔ "محل سے اشعار " کے نام سے اس کتاب  میں 25 عثمانی بادشاہوں کے اشعار کو جگہ دی گئی ہے۔ مرحوم تاریخ دان واحد چابُک کی تصنیف کردہ اس کتاب  کے اشعار میں تصوف، اعتقاد اور عشق جیسے موضوعات کو بیان کیا گیا ہے۔ کتاب میں فراہم کردہ معلومات کے مطابق عثمانی بادشاہوں میں سے کسی نے بڑھئی کے پیشے میں ، کسی نے موسیقی میں  اور کسی نے شاعری میں اہم شاہکار چھوڑے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "استنبول میں بچوں کے لئے جاز" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 23 ویں  استنبول جاز فیسٹیول نے اس سال اپنے کم سن سامعین کو بھی فراموش نہیں کیا۔ فیسٹیول میں 16 جولائی کو بچوں کے لئے کانسرٹ اور ورکشاپیں  منعقد کی جائیں گی جن میں   بچے اپنے اندر  موسیقی کے   پہلووں کو بھی دریافت کریں گے اور لطف اندوز بھی ہوں گے۔ ان تقریبات کا اہتمام کھیل کھیل میں تربیت کے پہلو کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے ۔ تقریبات  میں سولو جاز اور چارلسٹن ڈانس ورکشاپیں بھی شامل ہیں۔ اسی روز 12 سالہ   پیانسٹ  حاقان  باشار  بھی کانسرٹ دیں گے۔



متعللقہ خبریں