اخبارات کی جھلکیاں

01/06/16

501766
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ اسٹار  نے  لکھا ہے کہ   مغربی میڈیا نے   دو سال قبل استنبول کے واقعات پر جس طرح واویلا مچا یا تھا  اس کے بر عکس  فرانس   کی سڑکوں  پر پولیس      کے مظاہرین  اور عام شہریوں کے خلاف بے دریغ طاقت کے استعمال پر  سی این این ،بی بی سی  اور فرانس 24 جیسے  نشریاتی اداروں کو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے اور وہ کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے دور ہیں۔

روزنامہ صباح  نے  ایفیس 2016  فوجی مشقوں نے  مقامی   اسلحے  کی طلب میں اضافہ کر دیا  کے زیر عنوان  خبر میں لکھا ہے کہ   ازمیر شہر میں  منعقدہ ایفیس 2016 نامی فوجی مشقوں  کے دوران  ترکی نے  مقامی طور پر تیار کردہ اسلحے کی خوب نمائش کی ۔ مشقوں میں مقامی طور پر تیار کردہ ہیلی کاپٹر،ڈرون طیارے اور بحری جہازوں پر استعمال میں آنے والے دفاعی نظاموں  کا  مظاہرہ کیا گیا  جس کی تعریف سن کر  ترک دفاعی صنعت   کا سینہ فخر سے پھول گیا ۔

 روزنامہ ینی شفق   نے  خبر دی ہے کہ    استنبول  میں تعمیر ہونے والے   سلطان یاووز سلیم خان  نامی پل         کا 65 ممالک کے قونصل جنرلز نے دورہ کیا   ۔اس موقع پر   بلدیہ عظمی استنبول کے ناظم قادر توپباش نے کہا کہ  یہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل  پل  دو براعظموں کو ملانے   میں  معاون ہوگا  ۔ پل کے تعمیراتی کام کو دیکھ کر  قونصل جنرلز کافی حیران  ہوئے  اور انجینیئرز اور دیگر محنت کشوں کی کاوشوں کو  خوب سراہا ۔ جناب توپباش نے    کہا کہ  قونصل جنرلز کو اب  استنبول کے تیسرے ہوائی اڈے      کے تعمیراتی کاموں سے بھی جلد ہی واقفیت دی جائے گی ۔

 روزنامہ خبر ترک  نے  کر دی ہے کہ   ترک معیشت   نے عالمی کساد بازاری   کے باوجود  اپنی ساکھ کو بہتر بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل بینک  نے  مالیاتی استحکام پر مبنی رپورٹ  میں  واضح کیا ہے کہ  عالمی سرمائے کی   گردش  میں   کمی کے بر عکس  ترک معیشت میں   توازن جاری ہے  اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  ترکی میں   ریٹائرڈ افراد  کے فنڈز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔

روزنامہ حریت    کے مطابق  ترک کمپنیاں  لیبیا    میں سرمایہ کاری  کے لیے  لوٹ رہی ہیں۔ اس حوالے سے ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اپنے دورہ لیبیا سے واپسی پر بتایا کہ    لیبیا میں   منصوبوں کی تکمیل کےلیے  ترک کمپنیوں  کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔  اس کے علاوہ ملک کی خراب صور تحال کے پیش نظر  جنوری  015 2 سے ٹرکش ائیر لائنز  کی تریپولی کےلیے بند پروازوں کا جلد ہی دوبارہ آغاز کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ان منصوبوں کی لاگت 18٫5 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

 



متعللقہ خبریں