ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16۔05۔20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16۔05۔20

494689
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16۔05۔20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں16۔05۔20

روزنامہ صباح نے"  صدر ایردوان  کے 22سالہ ساتھی " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اق پارٹی نے صدر رجب طیب ایردوان کے 22 سالہ ساتھی بن علی یلدرم کو پارٹی کے

چیر مین اور وزرات عظمیٰ کے لیے امیدوار  منتخب کیا ہے ۔ مواصلات ،جہاز رانی اور خبر رسانی کے وزیر بن علی یلدرم نے اپنے دور وزارت میں عظیم منصوبوں کو عملی جامہ پہنا تے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔ وزیر اعظم کے لیے امیدوار دکھانے کے بعد  بن علی یلدرم نے   خطاب کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور یہ پیغام دیا کہ میں صدر سمیت اپنے تمام ساتھیوں کیساتھ ہم آہنگی کیساتھ خدمات انجام دونگا۔انھوں نے دیار باقر کے دورے کے دوران کہا کہ کوئی بھی طاقت  ہمارے بھائی چارے کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔ہمارے وطن عزیر کو تقسیم کرنےکی کوشش کرنے والوں اور  معصوم انسانوں کو ہلاک کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ اق پارٹی کیطرف سے امیدوار دکھائے جانے والے مواصلات ،جہاز رانی اور خبر رسانی کے وزیر بن علی یلدرم کی امیدواری کی  کاروباری حلقوں نے بھر پور حمایت کی ہے ۔ کاروباری دنیا نے ان کے دور وزارت میں اہم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وزارت عظمیٰ کے  دور میں سیاسی اور اقتصادی استحکام برقرار رہے گا ۔

روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ اقوام متحدہ تاریخ میں پہلی بار ترکی میں اقوام متحدہ عالم انسانیت سربراہی اجلاس منعقد کر رہا ہے۔  سربراہی اجلاس کیوجہ سے استنبول میں سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ سربراہی اجلاس کے دوران 5000 پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے  ۔ بم ڈسپوزل ماہرین اور پولیس کے ہیلی کاپٹر بھی تیار رہیں گے ۔  اتاترک ہوائی اڈے  پر پہنچنے والے سربراہان اور نمائندوں کی حفاظت کے لیے خصوصی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔24 مئی تک بعض شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے اور گزر گاہوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

روزنامہ خبر ترک  لکھتا ہے  کہ پروفیسر ڈاکٹر عزیز سنجار  کو 2015 میں جو کیمیا ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ ملاہے انھوں نے اسے مزار اتاترک کمان  کے حوالے کر دیا ہے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان بھی موجود تھے ۔صدر ایردوان نے کہا کہ نوبل کیمیا ایوارڈ حاصل کرنے کی وجہ سے میں آپ کو مبادکباد پیش کرتا ہوں ۔اس ایوارڈ کی  اتاترک میوزیم میں نمائش نوجوانوں کے لیے مشعل راہ  کی حیثیت رکھتی ہے  ۔مجھے یقین ہے کہ ترک قوم ایسے بے شمار عظیم ایوارڈز حاصل کرتی رہے گی ۔ عزیر سنجار نے بھی کہا کہ کیمیا ایوارڈ کو اتاترک میوزیم کے حوالے کرنے کی وجہ سے میں نے اتاترک ، ان کے جنگی ساتھیوں اور جمہوریہ ترکی قائم کرنے والوں کو حق وفاداری ادا کیا ہے اور مجھے یہ پر مسرت موقع  دینے  کی وجہ سے میں اللہ تعالیٰ کا مشکور ہوں ۔

روزنامہ حریت ترک فلموں کی ہالینڈ میں نمائش " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ  ہالینڈ اور ترکی کے سنیما کے پرستاروں کو ایک مقام پر لانے والی سرخ گل لالہ فلم فیسٹیویل 27 مئی کو  روٹر ڈیم میں منعقد ہو رہی ہے ۔  یہ نمائش 4 جون تک جاری رہے گی ۔ نمائش میں  مشہور ترک فلم،دستاویزی فلم قلیل دورانیے کی فلم کی نمائش کے علاوہ تصویری نمائش بھی منعقد ہوگی اور کنسرٹ دئیے جائیں گے۔

۔



متعللقہ خبریں