ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.05.16

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.05.16

489602
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.05.16

** روزنامہ حریت " جرنیل کا بیان:  PYD اور PKK  دہشتگرد ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا  ہے کہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے   10 ویں بالقانی ممالک  کے مسلح افواج کے سربراہان  کی کانفرنس  کے افتتاحی خطاب  میں کہا ہے کہ PYD/YPG 'پی کےکے '   دہشت گرد تنظیم کی شامی شاخ  کی شکل میں منظر عام پر آئی ہے۔ ان دونوں تنظیموں کا باہمی رابطہ اور تعاون  بالکل واضح ہے۔ اس صورتحال  کو دنیا کی ایک بڑی اکثریت اور بین الاقوامی اداروں  کی طرف سے تسلیم کیا جا رہا ہے۔ پی کے کے ایک طرف معصوم انسانوں کو ہلاک کر رہی ہے تو دوسری طرف بین الاقوامی رائے عامہ  میں جائز حیثیت حاصل کرنے کی کوششوں میں ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "سرحد پر بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  جنرل اسٹاف اسپیشل فورسز کمانڈ کی ٹیم  کی سرحد پار کاروائی کے بعد    دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے  ٹیم پر ایک تازہ حملہ کیا گیا ہے۔ اتوار کے دن سے  لے کر اب تک دہشت گرد تنظیم نے   اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں سرحد کے ساتھ ساتھ  بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔ ترکی کی  طرف سے کسی اچانک  کاروائی  کے امکان کے مقابل  ضلع کیلیس کے سامنے تقریباً 50 کلو میٹر کے علاقے میں  بارودی سرنگیں بچھا دی گئی ہیں۔ اس دوران داعش اور دہشتگرد تنظیم PKK  کی شامی شاخ  PYD   کے درمیان رسل و رسائل  کا راستہ بھی کھل گیا ہے۔داعش کے زیر کنٹرول  اور عزیز  سے منسلک گاوں کیفر ناصح  اور دہشتگ رد تنظیم PYD  کے مخالفین سے ہتھیائے گئے اہراز کے دیہاتوں  کے درمیان تجارتی کوریڈور کھل گیاہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک "پوٹن کے  کرائے کے فوجی  اب یوکرائن میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  روس کے، ملک کے اندر ایک غیر قانونی  "اسپیشل سکیورٹی کمپنی" کے وسیلے سے  شام اور یوکرائن میں  کرائے کے فوجی رکھنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ جرمنی کے روزنامہ والٹ کی خبر کے مطابق  "ویگنر" نامی ایک غیر قانونی "اسپیشل  سکیورٹی  کمپنی"  کے کرائے کے فوجی  شام میں اسد  فورسز کے بعد اب یوکرائن کے شہر لوہانس میں بھی روس کے حامیوں کی طرف سے لڑ رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار "ترکی ادویات  کی پیداوار میں ایک بیس کی شکل اختیار کر لے گا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ یوریشیاء کی سب سے بڑی فارماسوٹیکل فیسٹیول  اور کانفرنس  CPHI  استنبول 2016  یکم سے 3 جون کے درمیان  استنبول میں تیسری دفعہ منعقد ہو رہی ہے۔ فیسٹیول میں 25 سے زائد ممالک سے 200 سے زائد فرمیں  اور 40 سے زائد ممالک سے 4500 سے زائد زائرین  کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔ CPHI  استنبول 2016  ترکی میں پہلی دفعہ منعقد ہو رہی ہے اور اس میں ہدف ممالک میں سرمایہک اری اور کام کے مواقع  سے متعلق اجلاس کر کے شرکاء اور زائرین کے لئے نئی منڈیوں کے دروازے  کھولے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ان منڈیوں میں رائج اصول و قوانین  اور اسٹریٹجی کو بھی پیش کیا جائے گا ۔ ترکی علاقے میں ادویات کی پیداوار کا  اور  ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ   کا مرکز بننے کا پروگرام رکھتا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح  " ترکی کا 70 فیصد مختصر کنبوں پر مشتمل ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ شماریات  نے  کنبوں کے بارے میں اپنے 2015 کے اعداد و شمار  کو شائع کر دیا ہے۔  سروے کے مطابق  ملک سے مخصوص کنبہ اسٹائل  کو پہلی دفعہ اداراتی  رجسٹریشن  کے حوالے سے  پیش کیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق  ترکی کی وسیع خاندانی ساخت بتدریج  ماں ، باپ اور بچے   پر مشتمل  مختصر خاندانی ساخت میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے۔  ملک میں مختصر کنبوں کی شرح 66.9  فیصد اور واحد شخص پر مشتمل کنبوں کی شرح 14.4  فیصد ہے۔ واحد فرد کے کنبے کی سب سے زیادہ تعداد  23.5  فیصد کے ساتھ تنجے لی تحصیل سرفہرست ہے۔ مختصر کنبے کی  72.7  فیصد شرح کے ساتھ  کیسری  سرفہرست ہے۔



متعللقہ خبریں