اخبارات کی جھلکیاں

30/03/16

461115
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق نے روسی فوجیوں سے پہلی بار رابطہ کے زیر عوان خبر میں لکھا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد ترکی اور روس کے درمیان کشیدہ ہونے والے تعلقات میں نرمی پیدا ہوئی ہے۔ ترک شہر ازمیر کے قصبے فوچہ میں واقع ترک بحریہ کے مرکز کے دورے کےلیے روس نے اپنا ایک فوجی وفد روانہ کیا ہے جو کہ یورپی سلامتی و تعاون ایجنسی کے تحت اس مرکز کا مشاہدہ کر رہا ہے۔یہ وفد آج واپس روس لوٹ جائے گا۔اس حوالے سے حکومتی ترجمان نعمان قورتولمش نے کہا ہے کہ روسی وفد کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات معمول پر لانے میں اہم قدم ثابت ہوگا۔

روزنامہ خبر ترک نے "یورپی یونین کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے معاملے میں مکمل تعاون" کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ ترک ایوان میں انسداد دہشت گردی پر مبنی ایک بل منطور کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اب ترکی ،یورپی ممالک کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے میں مکمل تعاون کر سکےگا ۔واضح رہے کہ اس سے پیشتر یورپی یونین، ترکی کو مطلوبہ افراد کے کوائف اور دیگر معلومات فراہم کرنے میں بہانوں سے کام لے رہی تھی مگر اس قانون کے نتیجے میں اب یہ رکاوٹ دور ہو جائے گی ۔

اس بل کی وجہ سے یورو پول اور یورپی مقننہ اداروں سے بھی ترکی، معلومات کے تبادلے کا اہل بن جائے گا۔

روزنامہ حریت کے مطابق ترک مسلح افواج ضلع ماردین کے قصبے نصُائے بن میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مشغول ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پی کےکے نے اب راستوں پر سیمنٹ کی دیواریں کھڑی کرنے کا نیا حربہ تلاش کیا ہے لیکن ترک مسلح افواج کے بلند حوصلوں اور پیش قدمی کی مدد سے یہ دیواریں ریت کے ذروں کی مانند گرتی جا رہی ہیں۔دریں اثنا٫ ضلع دیار باقر کے قصبے سُر اور ضلع حقاری کے قصبے جزرے میں جاری کاروائیوں میں دہشت گردوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ گزشتہ سال ترکی میں 1 ملین 289 رہائشوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی جو کہ اس سال 1٫5 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی یہ کارکردگی درحقیقت بینکوں کی طرف سے رہائشی قرضوں میں سود کی شرح کا تناسب کم رکھنے کی وجہ سے عمل میں آئی ہے۔سود کی یہ شرح اس وقت 1٫20 فیصد ہے جس کی وجہ سے امید ہے کہ اس سال بھی رہائشوں کی فروخت میں اضافہ ہو سکے گا۔ شعبہ رہائش سے متعلقہ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ترک سینٹرل بینک نے سود کی شرح میں کمی کا جو اعلان کیا ہے وہ خوش آئند ہے جس سے رہائشی املاک کی فروخت بڑھے گی ۔

روزنامہ صباح نے خبر دی ہےکہ ترکی بھر میں سو سال سے زائد عمر کے حامل افراد کی تعداد5293 ہے ۔

ترک محکمہ شماریات نے اپنی ویب سائٹ پر اس بارے میں لکھا ہے کہ گزشتہ سال ملک بھر میں ایک سو سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 5293 تھی جن کا 85 فیصد خواتین پر مشتمل تھا ۔ جائزے کے مطابق ان عمر رسیدہ افراد کی اکثریت استنبول میں ہے جس کے بعد ازمیر اور انقرہ کے نام آتے ہیں۔



متعللقہ خبریں