ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔11۔27

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔11۔27

394165
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔11۔27


آج کے اخبارات سے چیدہ چیدہ خبروں کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔وزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترکی کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے کیوجہ سے ترکی کیطرف سے شام میں روسی طیارے کو مار گرانے کے واقعے کے بعد روس نے ترکی سے معافی مانگنے اور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے ان مطالبات پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ترکی سے اس کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ترکی سے معافی مانگے ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ 56 اسلامی ممالک کے نوجوان عالم اسلام میں فرقہ وارانہ جھڑپوں اور نوجوانوں کو ان سے دور رکھنے کی روک تھا م کی غرض سے عالم اسلام کے نوجوانوں کے پروجیکٹ کے دائرہ کار میں استنبول میں جمع ہوئے ۔عالم اسلام کے نوجوانوں کے فورم کے سربراہ الشاد اسکندروف نے کہا کہ ہم اسلامی ثقافت اور فلسفے کو درست راہ پر گامزن کرنے اور مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایک مقام پر لانے کا مقصد رکھتے ہیں ۔باہمی صلاح مشوروں کیساتھ ہم اس سلسلے میں نئے نظریات کو سامنے لائیں گے ۔
روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی درجہ بندی کے ادارے کیو ایس نے تحقیقات ،ملازمت ،تعلیم اور عالمی تناظر کے نقطہ نظر سے دنیا کی 50 سالہ بہترین 100 یونیورسٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔ ان میں ترکی کی تین یونیورسٹیاں بل کینٹ،سابانجی اور کوچ بھی شامل ہیں ۔ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے سنگا پور کی نان یانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی پہلے نمبر پر ،ہانگ کانگ سائینس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی دوسرے اور کورین جدید سائینس اور ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ تیسرے نمبر پر ہیں ۔
روزنامہ سٹار نے " ترکی کا سیاحتی شعبہ جی ٹونٹی اجلاس سے عروج پر " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس سے ترکی کو 100 میلین یورو کی آمدنی ہوئی ہے ۔ صدر باراک اوباما کے ترکی کی افسانوی مسافر پروری سے متعلقہ بیان اور دیگر سربراہان کے مثبت تاثرات اور پیغامات سے ترکی کے سیاحتی شعبے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔بہترین آرگنائزیشن سے ترکی نے دنیا پر یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ بہترین کام انجام دے سکتا ہے۔ ترکی کا شمار دنیا میں سیاحتی شعبے سے سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے 12 ممالک میں ہوتا ہے اور سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے ترکی 6 نمبر پر ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ 29 نومبر سے 6 دسمبر تک انطالیہ میں ہونے والی 52 ویں انٹر نیشنل فلم فیسٹیویل میں افسانوی اداکارہ وینیسا ریڈ گریو مہمان خصوصی ہونگی ۔ فیسٹیویل کے اختتام پر انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں