اخبارات سے جھلکیاں 25.11.15

اخبارات سے جھلکیاں

368506
اخبارات سے جھلکیاں 25.11.15

روزنامہ ینی عقد نے ترک جنرل ہیڈ کوارٹر کے توسط سے خبر دی ہےجس میں گزشتہ روز گرائے جانے والے روسی طیارے سے متعلق ریڈار کی اطلاعات اور نقشہ جات کو بطور دلائل پیش کیا گیا ہے ان معلومات کے ذریعے روسی طیارےکی سرحدی خلاف ورزی صاف نظر آتی ہے۔
واضح رہے کہ روس نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بیان کی تردید کی تھی جس کے جواب میں ترک مسلح افواج نے اپنی ویب سائٹ پر ریڈار اور دیگر معلومات کے ذریعے بعض شواہد پیش کیے ہیں۔
روزنامہ خبر ترک نے" ملک میں نئی کابینہ" کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ جمہوریہ ترکی کی 64 ویں حکومت کی کابینہ میں بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ وزیر اقتصادی امور کی نگرانی کے لیے نائب وزیراعظم مہمت شیمشیک کو فرائض سونپے گئے ہیں جبکہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل کےلیے برات البائراک کا نام تجویز کیا گیا ہے جنہیں مستقبل قریب میں روس اور ایران کے ساتھ گیس کے موضوع پر کافی حساس اور اہم صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ امریکن مرکزی بینک جلد ہی سود کی شرح میں اضافہ کرے گا جس کے نیتجے میں جناب شیمشیک پر سود کی شرح میں اضافے کےلیے دباو بڑھ سکتا ہے۔
روزنامہ اسٹار نے" نوصائے بن کو دہشت گردوں سے پاک کیا جا رہا ہے "کے زیر عنوان خبر میں لکھا ہے کہ ضلع دیار بکر کے قصبوں سلوان اور سوُر کے بعد اب ماردین کے قصبے نوصائے بن میں کرفیو نافذ کرتےہوئے آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 18 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں جبکہ کھودی گئی خندقوں کو بند کرتےہوئے علاقے کے بیشتر مقامات پر بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کو صاف کر دیا گیا ہے۔
روزنامہ حریت کے مطابق قونیہ شہر سے 189 ممالک کو برآمدات کی جا رہی ہیں ۔ ترک شہر قونیہ ملک کے اہم صنعتی شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ قونیہ شہر کے ایوان تجارت و صنعت کے صدر میمیش قوتوک جو نے بتایا کہ ہمارا شہر اس وقت پانچ اہم ممالک کو مصنوعات برآمد کر رہا ہے جن میں عراق،الجزائر،جرمنی،سعودی عرب اور ایران شامل ہیں ۔ ان برآمدات میں مشینری، ٹیکسٹائل، خوراک اور چرم سازی کی صنعت اہمیت کی حامل ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ یو ای ایف اے چیمپیئنز لیگ میں شمولیت کےلیے ترک کلب گلاتا سرائے ہسپانوی کلب اتلیتیکو میڈریڈ کی میزبانی کرے گا۔ یہ میچ ترک کلب کے چیمپیئنز لیگ میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں حیاتی اہمیت رکھتا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں