ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.11.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

410087
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.11.15

روزنامہ حریت نے انتخابی وعدوں کے لیے سو دن کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم داود اولو کے انتخابی وعدوں کے بعد عوام کی نظریں ان کی بجا آوری پر مرکوز ہیں جس کےلیے انہوں نے ایک کمیشن قائم کیا ہے۔ یہ کمیشن سرکاری افسران،ریٹائرڈ ملازمین ،طلبہ اور کاشت کاروں سے کیے جانے والے وعدوں پر عمل درآمد کےلیے منصوبہ بندی کرے گا جو کہ ایک سو دن میں مکمل کیا جائے گا۔
روزنامہ ینی عقد نے کرد عوام کی فریاد ،ہمیں پی کےکے کے ظلم سے بچایا جائے کے زیر عنوان لکھا ہے کہ یکم نومبر کے عام انتخابات کے بعد جنوب مشرقی اضلاع میں کرد ی عوام نے بر سر اقتدار سیاسی جماعت سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے ظلم و ستم سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔اس حوالے سے حکومت نے ان اضلاع میں وسیع پیمانے کا آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔
روزنامہ صباح کے مطابق انصاف و ترقی پارٹی کی کامیابی کے ساتھ ہی ترک اقتصادی منڈیوں میں گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کا اثر رہائشی قرضوں کی سود کی شرح میں کمی پر بھی پڑا ہے۔ امکان ہے کہ سود کی یہ شرح مزید کم ہوگی ۔ واضح رہے کہ ترکی میں بلا مخلوط حکومت کی تشکیل کے نتیجے میں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا جس کی وجہ سے بینک کاری کا نظام سودکی شرح میں کمی کرے گا۔
روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ انتخابی نتائج کے بعد عالمی سطح پر ترقی کے حوالے سے ترکی کا نام گونجنا شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں عالمی ترقیاتی و کاروباری کونسل کے صدر پیٹر بیکر نے اقوام متحدہ کی طرف سے پیش کردہ ترقیاتی پروگرام میں ترکی کی مثال پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ ہماری کونسل اس سلسلے میں ترک حکام او ر کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کا آغاز کرے گی ۔
روزنامہ اسٹار نے وزارت ماحولیات اور شہری منصوبہ بندی کے توسط سے خبر دی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ وزارت ملک میں سائیکل کے استعمال کےلیے شہروں میں ایسے راستے بنائی گی جہاں پر سائیکل کا محفوظ استعمال ممکن ہوگااس کے ساتھ ساتھ سائیکل اسٹینڈ بھی نصب کرے گی ۔اس حوالے سے گزشتہ روز ایک باضابطہ اعلان سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں