ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.09.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.09.15

376434
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.09.15

*** روزنامہ وطن "ترکی بھر میں غم و غصے کی لہر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ داع لی جا میں دہشت گردی کے مذموم حملے کے بعد پورا ترکی دہشت گردی کے خلاف یک جان ہو کر سڑکوں پر آ گیا ہے۔ ازمیر سے لے کر کھارس تک ترکی کے چاروں گوشوں سے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔ مرسین میں 1500 افراد نے ترک پرچموں کے ساتھ راستے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ سیواس میں بھی ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں پرچم اٹھائے مارچ کی۔ گھروں اور گاڑیوں میں بھی پرچم لگائے گئے۔


***روزنامہ صباح " جوابی حملے سے بدلہ چکا دیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں داع لی جا میں بارودی سرنگ کے حملے میں 16 فوجیوں کی شہادت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس مذموم حملے کے بعد علاقے میں آپریشن کر کے دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے ' کے 75 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جیلو اور سات کے علاقوں میں 250 دہشت گردوں کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔


*** روزنامہ ینی شفق "دہشت گردی کا کاریڈور" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 'پی کے کے' کے اعلان کردہ خود مختار علاقوں کے پیچھے بین الاقوامی دہشت گردی کوریڈور تشکیل دینے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ دہشت گرد تنظیم شام کی نام نہاد چھاونیوں کے ساتھ ترکی کے ہمسایہ علاقوں جزرے اور نصائبن میں اپنی حکومت کا اعلان کر کے اسلحے اور منشیات کی نقل و حرکت کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کوریڈور سے امریکہ ، جرمنی اور اسد انتظامیہ کے دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کی شاخ YPG کو فراہم کئے گئے اسلحے کو گزارنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


***روزنامہ اسٹار "گلوبل اقتصادیات کی نبض چھٹی دفعہ استنبول میں دھڑک رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روزنامہ اسٹار کی بھی اسپانسر شپ کے ساتھ استنبول مالیاتی سربراہی اجلاس IFS آج شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں متعدد غیر ملکی شرکاء شرکت کریں گے اور اس میں گلوبل اقتصادیات میں بڑھتے ہوئے تناو پر بحث کی جائے گی۔ اجلاس دو دن تک جاری رہے گا اور اس میں اقتصادیات میں تیزی پیدا کرنے کے راستوں ، موجودہ دنوں میں بڑھوتی میں سست روی اور کم شرح سود کے پیدا کردہ خطرات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کے ذیل میں متوقع 'اسلامی اقتصادیات اور فنانس 2015 سمپوزئیم ' میں اسلامی اقتصادیات اور فنانس سے متعلق جدتوں پر بات چیت کی جائے گی۔


***روزنامہ حریت "ترک ماہرِ طبیعات کی تاریخی کامیابی، جسے سب ناقابل پیمائش کہتے ہیں اسے ناپ ڈالا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی کیمبرج میں کوانٹم فزکس پر ریسرچ کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر میتے اتاتیورے نے ناقابل پیمائش قرار دی گئی روشنی کے درجے کی آواز کی کامیاب پیمائش کر کے ایک تاریخی کامیاب حاصل کی ہے۔ ترکی کی بل کینٹ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اتاتیورے کی کامیابی کا اعلان عالمی شہرت کے حامل جرائد کے ذریعے کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں