اخبارات کی جھلکیاں 26.08.15

اخبارات کی جھلکیاں

340717
اخبارات کی جھلکیاں 26.08.15

روزنامہ حریت نے 4٫5 جی کی مدد سے قومی خزانے کو 9٫2 بلین ترک لیرے حاصل ہونے کہ زیر عنوان شہ سرخی لگاتے ہوئے لکھا ہےکہ صدر رجب طیب ایردوان نے ایک بیان میں بتایا کہ فور جی کے کے بجائے اگر ہم برا ہ راست 4٫5 جی نظام کے ٹینڈر کھول دیں تو اس سے قومی خزانے کو 2٫7 بلین یورو حاصل ہونگے ۔
روز نامہ وطن کا لکھنا ہے کہ ترکی کے نو اہم بینکوں کے اشتراک سے قائم ہونے والے کریڈٹ بیورو نے پہلی بار عوام پر واجب الادا قرضوں کی ادائیگی کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہےجس کی رو سے ترک عوام کی اکثریت قرضوں کی ادائیگی میں ایمان داری کا مظاہرہ کرتی ہے۔
روزنامہ وطن کے مطابق ، ضلع دینیزلی میں واقع تاریخی شہر لو دیکیا میں ایتھینا اور رومن دیوی یانوس کے سر دس سینٹی میٹر زمین کی گہرائی سے ملے ہیں جو کہ ایک امکان کے مطابق ، تاریخی نوادرات کی چوری کرنے والے افراد کی طرف سے یہاں دفن کر دیئے گئے تھے ۔
روزنامہ اسٹار نے ترکی اور عربی زبان میں ترجمہ کرنے والے کےلیے ای ملین ڈالر کا انعام کے زیر عنوان سرخی چسپاں کرتےہوئے لکھا ہے کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد کے نام سے منسوب ایک عالمی ترجمے پر مبنی مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ترکی سے عربی زبان میں ترجمے بھی پیش کیے جائیں گے جن میں جیتنے والے کو ایک ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں