اخبارات کی جھلکیاں 19.08.15

اخبارات کی جھلکیاں

333771
اخبارات کی جھلکیاں 19.08.15

روزنامہ صباح نے دو ماہ کی عبوری حکومت کے بعد انتخابات کا انعقاد کی شہ سرخی لگاتےہوئے لکھاہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ایوان صدر میں مصنفین اور محققین کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام کرتےہوئے کہا کہ دو ماہ کی مدت کےلیے ایک عبوری حکومت کا قیام اور اس کے بعد انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکتا ہے جس کےلیے انصاف و ترقی پارٹی کے چیئر مین احمد داوداولو کو ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے ۔
روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ ترک برآمدات میں گزشتہ سات ماہ سے جو سست روی جاری تھی اس کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس ماہ کی سترہ تاریخ سے برآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ بتایا گیا ہےکہ ترکی نے سب سے زیادہ برآمدات یورپی یونین ممالک ،مشرق وسطی اور امریکہ کے ساتھ کی ہیں۔
روزنامہ ینی شفق نے وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی کے بیان کو جگہ دیتےہوئے لکھا ہے کہ ملک میں امریکی ڈالر کی شرح میں اضافے سے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ سود کی شرح میں اضافہ معیشت کے فائدے میں نہیں بلکہ نقصان میں ہوگاکیونکہ معیشت ،زر منڈیاں اور مالیا تی امور میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے لکھا ہے کہ ترکی کے مشہور جینز کا کپڑا بنانے والی ایک کمپنی نے جینز پتلون کے منفرد ڈیزائن تخلیق کرنے کےلیے آی بی ایم سے ایک معاہدہ طے کیا ہے ۔ آئی بی ایم فیس بک اور ٹویئٹر جیسی سماجی روابط کی ویب سائٹس پر دنیا بھر میں جینز پتلون کے نت نئے ڈیزائنز کے بارے میں نوجوانوں سے رابطہ قائم کرتےہوئے ان کی تجاویز اور پسندیدہ ڈیزائن کے بارے میں معلومات حاصل کرے گی ۔
روزنامہ ملیت کے مطابق ،ترک سیاحتی کمپنیاں اور ٹرکش ایئر لائنز بھارت کے دو بڑے شہروں میں ٹورزم کنونشز کا انعقاد کریں گے کہ جس میں ترکی کے قدرتی و ثقافتی مقامات کو روشناس کروایا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت نے حالیہ عرصے میں اقتصادی لحاظ سے کافی ترقی کی ہے جس کے نیتجے میں بھارتی شہریوں کی بیرونی ممالک سیاحت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں