ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07/08/2015

عالمی ذرائع ابلاغ

318065
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07/08/2015

روزنامہ ینی شفق " غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ترک ہوائی فرم میں دلچسپی" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ استنبول اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ماہ جولائی میں حصص کے لین دین کا جائزہ لینے سے اس بات کا مشاہدہ ہوتا ہے کہ انہوں نے سب سے زیادہ ترک ہوائی فرم کے حصص خریدے ہیں۔ ٹرکش ایئر لائنز اس حوالے سے 37٫5 ملین ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی ہے تو اس کے بعد ترک سیل، پٹ کِم ، آرچیلک اور خالق بینک کا نمبر آتا ہے۔
روزنامہ ملیت نے " آق بینک اور ہندوستانی اسٹیٹ بینک کے درمیان تعاون" کے عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کا اق بینک ہندوستان کے سب سے بڑے بینک ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ باہمی تعاون قائم کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کرے گا۔
مذکورہ بینکوں نے حالیہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سرعت حاصل کرنے والی خارجہ تجارت اور سرمایہ کاری کے عمل میں معاونت کے زیر مقصد باہمی تعاون معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
یہ معاہدہ انوسٹمنٹ بینکنگ سے لیکر ویلتھ مینجمنٹ تک ، رسک شیئرنگ سے لیکر وسیع پیمانے کے انفراسڑکچر منصوبوں تک کئی ایک شعبوں میں دونوں بینکوں کے مابین تعاون قائم کرنے پر مبنی ہے۔
روزنامہ وطن "فندق کی برآمدات میں تاریخی سطح کا ریکارڈ" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ بحیرہ اسود فندق اور اس کی مصنوعات کی برآمد کنندگان یونین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ادیب سیونچ کا کہنا ہے کہ 2014 ۔ 2015 کے سیزن میں 2٫9 ارب ڈالر کی آمدنی کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جو کہ" جمہوریہ ترکی کی تاریخ میں فندق کی برآمدات میں آمدنی کے حوالے سے ایک ریکارڈ ہے۔ "
روزنامہ سٹار نے " ترک گالوانی چین کی منڈی میں" زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ حالیہ دور میں خلیجی ملکوں اور مشرق وسطی سمیت متعدد ممالک کے دکانداروں سے شو روم کھولنے کی پیش کش حاصل ہونے والے گالاوانی ٹریڈ مارک کی مالک آر بی کے ٹیکسائل فرم کو چین سے بھی اسی قسم کی پیش کش کی گئی ہے۔ عوامی جمہوریہ چین میں تقریباً دو سو ملین بلند آمدنی کے حامل صارفین موجود ہونے پر زور دینے والے گالاوانی کے جنرل منیجر بُراک کان پاک کا کہنا ہے کہ اس کولیشن میں خصوصی ڈیزائنز کو جگہ دی جائیگی۔
شجر کاری کنسرٹ دینے سے زیادہ اہم ہے" عنوان کے ساتھ روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ " انطالیہ آنے والے برطانوی آر اینڈ بی گروپ کے فنکار کریگ ڈیوڈ نے ایکسپو 2016 انطالیہ نمائش کے منعقد ہونے والے مقام پر درخت لگایا۔ والنگ وے، سیون ڈیز اور سٹنگ کے ساتھ دو گانا رائز اینڈ فال کے ساتھ پہچانے جانے والے ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ یہاں پر درخت لگانے میرے لیے کنسرٹ دینے سے بھی کہیں زیادہ اہمیت رکھںتا ہے۔
روزنامہ خبر ترک نے لکھا ہے کہ سیاحتی سرچ انجن " ٹورزم سرچ 2015" کی تحقیقات کے مطابق چھٹیاں منانے کے دوران سب سے زیادہ شادی کی پیش کش حاصل کرنے والوں میں 37 فیصد کی شرح کے ساتھ ترک شہری سر فہرست ہیں۔ جبکہ 34 فیصد کے ساتھ اطالوی دوسرے اور 33 فیصد کی شرح کے ساتھ نارویجین تیسرے نمبر پر ہیں۔
روزنامہ خبر ترک " ڈی مارین میں اعزازی ایوارڈ کی مالکہ عائلہ ایردُد ران" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ 15 اگست کو 11 ویں منعقد ہونے والے ڈی مارین ترگت رئیس انٹرنیشنل کلاسیکی موسقی فیسٹیول میں برطانوی شاہی فلارمونی آرکسٹرا ، ایوان صدارت سمفونی آرکسٹرا، بیوکا، سارہ چانگ، ایلینی کاران دیرو اور فاضل سائے کی طرح کے عالمی شہرت یافتہ فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
امسال اعزازی ایوارڈ وائلنسٹ عائلا ایردُرون کو عطا کیا جائیگا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں