ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.07.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.07.15

380357
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.07.15

***روزنامہ اسٹار " عید بازار" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ عید الفطر کی آمد آمد ہے جس کی وجہ سے خرایداری میں بھی تیزی آ رہی ہے۔ ٹیکسٹائل، خورد و نوش اور ٹوئر ازم کے سیکٹر تازہ ہو گئے ہیں۔ خوردونوش اور ملبوسات کی قیمتوں میں گذشتہ سال کی شرح کے مقابلے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ خریداری کے مراکز میں بھی خریداری میں اضافے کی وجہ سے صارفین کو 50 فیصد تک کی سیل کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس عید پر 30 ہزار افراد کے بیرون ملک سیاحت پر جانے کی توقع کی جا رہی ہے مسافروں کی تعداد اندرون ملک مسافروں سمیت 1 ملین تک پہنچ جائے گی۔ تعطیلات گزرانے والے مارکیٹوں کے جائرو میں بھی اضافے کا سبب بنیں گے۔


***روزنامہ صباح " پی ایچ ڈی ملازم بھرتی کرو تنخواہ حکومت ادا کرے " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ حکومت کے ہائی ٹیکنالوجی فرموں کے لئے شروع کردہ پروجیکٹ میں درخواستیں دینے کی مدت جمعہ کے روز ختم ہو رہی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے اس پروجیکٹ کے ذیل میں ڈاکٹریٹ تک تعلیم یافتہ اہلکاروں کو بھرتی کرنے کے خواہش مند آجروں کو اہلکاروں کی تنخواہ دو سال تک حکومت ادا کرے گی۔ اس پروجیکٹ کی مدد سے سیکٹر میں روزگار کی فراہمی، کام کےمعیار اور ٹیکنالوجیکل جدتوں میں اضافہ کرے گی۔


***روزنامہ خبر ترک "ترکی شمسی توانائی کی دولت سے مالامال" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا میں قابل تجدید توانائی کے وسائل کی اہمیت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور اس اضافے کے ساتھ ہی ترکی پر بھی سورج کی طاقت واضح ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ملک میں سورج سے پیدا کردہ بجلی کی پیداوار میں انسٹالڈ پاور 71 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ترکی کی سورج سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کم از کم 5 لاکھ میگا واٹ ہے۔ 790 مربع کلو میٹر اراضی پر سولر پینل لگائے جائیں گے جن کی مدد سے بجلی کی پیداوار کے تمام کو پورا کیا جا سکے گا۔ پروجیکٹ کے اطلاق سے ترکی کی فضاوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں 3.2 ملین ٹن کمی ہو گی اس کے ساتھ ساتھ توانائی میں بھی کم از کم 1 ملین ٹن پیٹرول کی مالیت جتنی بچت ہو گی۔


***روزنامہ ینی شفق "تاریخی شہر آنی بھی یونیسکو کی فہرست میں داخل ہو رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ہزاروں سالہ قدیم ماضی کے مالک ترکی کے تاریخی شہر آنی کے یونیسکو عالمی ورثے کی فہرست میں داخل ہونے کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قبول ہونے کی صورت میں یہ شہر ترکی کا 16 واں عالمی ورثہ ہو گا۔ اس شہر نے فہرست میں داخل ہونے کے لئے فروری 2015 میں درخواست دی جس کے بعد شہر کو عارضی فہرست میں شامل کر دیا گیا اور ماہِ ستمبر میں یونیسکو کی طرف سے ایک ٹیم کھارس پہنچ کر آخری کاروائیوں کو شروع کرے گی۔


***روزنامہ حریت "بارسیلونا میں آردا شو" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ آردا توران نے اپنی نئی ٹیم اسپین کی عالمی شہرت یافتہ بارسیلونا میں پہلا پریکٹس میچ کھیلا اور اپنی خوش مزاجی سے میچ کے ماحول میں جوش و خروش بھر دیا۔ آردا توران آٹلیٹکو میڈریڈ سے 41 ملین یورو پر بارسیلونا میں ٹرانسفر ہوئے ہیں اور میچ کے دوران یوراگوئے کے کھلاڑی سوارز کے ساتھ ان کا ہنسی مذاق تماشائیوں کی نظروں سے نہیں بچ سکا۔ آردا توران جس بھی ٹیم میں جاتے اپنی زندہ دلی سے اس میں حوصلے اور جوش و خروش کا وسیلہ بن جاتے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بارسیلونا ٹیم میں بھی وہ ایک الگ فضاء پیدا کریں گے۔ اس کے علاوہ ٹرکش ائیر لائنز کے انہیں اپنے اشتہار میں استعمال کرنے کے بارے میں بھی خبریں مشہور ہو رہی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں