ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.06.2015

ترک ذرائع ابلاغ

311535
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 20.06.2015

روزنامہ ینی شفق " عالمی نمائشوں کی دوڑ میں ترکی پہلے دس ملکوں کی فہرست میں " کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ ترکی نے بین الاقوامی نمائش انڈسٹری یونین میں جگہ پائی ہے۔ یونین کی استنبول میں منعقدہ نمائش میں شرکت کرنے والے ڈائریکٹر جنرل پال ووڈ ورڈ نے اعلان کیا ہے کہ" دس برس قبل بین الاقوامی تجارتی میدان میں وجود نہ پائے جانے والے ترکی 670 ارکان میں پہلے دس نمبروں میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔"
روزنامہ صباح " ترکی 27 یورپی ملکوں کے مقابلے میں سستا ملک ہے" کے عنوان کےتحت لکھتا ہے کہ ترکی میں عمومی نرخوں کی سطح9 یورپی ملکوں سے بلند جبکہ 27 ملکوں سے کم رہی ہے۔
ترکی محکمہ شماریات کے پرچیزنگ پاور پیریٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی کا سن 2014 کے نتائج کے مطابق صارف مال اور سروسز کے شعبے میں پرائس انڈکس 61 رہا ہے۔ یہ سطح یورپی یونین کے 28 ملکوں بھر میں ایک سو یورو کے عوض خریدی گئی مال اور سروسز باسکٹ کو ترکی میں 61 یورو کے ساتھ خریدے جا سکنے کی مظہر ہے۔ ملکوں کے اعتبار سے موازنہ کرنے سے 37 ملکوں کے مابین مال و خدمات کے حوالے سے سویٹزلینڈ کا پرائس انڈکس 154 یورو رہا ہے تو مقدونیہ 47 یورو کے ساتھ کم ترین سطح پر ہے۔
روزنامہ ملیت " سامسن قدرتی گیس کی یورپ سے ایک عظیم ایوارڈ کےساتھ واپسی" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم میں منعقدہ پاور گین انرجی ایگزیبیشن میں امسال یورپ، مشرق وسطی اور افریقی علاقے کے عظیم ترین ایوارڈ کو سامسن قدرتی گیس سائیکلنگ منصوبے کی بدولت جینگیز انرجی نے حاصل کیا ہے۔
روزنامہ ینی شفق نے آگے چلتے ہوئے اپنی ایک دوسری خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے "رستووف ہوائی اڈے کی تعمیر میں ترک حصہ دار" ۔
روس میں تعمیر کیے جانے والے تقریباً 8 ملین مسافروں کی گنجائش کے حامل رستووف ہوائی اڈے کی تعمیر کے منصوبے پر روسی حصہ دار مارا شوستروئے کے ہمراہ لیماک کنسڑکش فرم کام کریں گی۔اخبار کے مطابق ماہ جون کے اختتام پر عمارت کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے جائینگے۔
روزنامہ صباح نے " تیماسیک تر کی میں شعبہ سیاحت میں " جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ ایشیائی ٹورزم چینز کی ترکی میں رقابت میں سنگاپوری ریماسیک بھی شامل ہو رہی ہے۔ یہ فرم غیر منقولہ اثاثوں کی فرم کیپٹل لینڈز اور آسکوٹ برانڈ کے ہمراہ ترکی میں شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کرے گی۔
روزنامہ وطن : " ترکی سائنسدان کی طرف سے صاف توانائی کے حصول کے طریقہ کار کی ایجاد" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ امریکی کولمبیا یونیورسٹی میں ترک سائنسدان اوزگیور شاہین کی زیر قیادت کی ریسرچ ٹیم نے بھاپ سے صاف ستھری توانائی تیار کرنے کے ایک طریقہ کار کی ایجاد کی ہے۔
روزنامہ خبر ترک " ترک رقاصوں کا اٹلی میں شاندار شو" جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ اسٹیٹ اوپیرا اور بالے فنکارہ اوزگے اونات اور الہان درگوت نے اطالوی شہر سپولیتا میں منعقدہ 25 ویں بین الاقوامی مقابلہ رقص میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
روزنامہ حریت " میرا سلطان آپ کے لیے بالکل موزوں" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ امریکہ کی ویب سائٹ ووک ڈاٹ کام نے سیریل گیمز آف تھرونز کے شائقین کو ترک ڈرامے میرا سلطان دیکھنے کا مشور دیا ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں