ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.06.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.06.15

308630
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.06.15

***روزنامہ وطن " نمائندےضلع مُولا کی تحصیل بودرُم میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی ٹرم چئیرمین شپ میں جی۔20 سربراہی اجلاس ماہِ نومبر میں انطالیہ میں منعقد ہو رہا ہے ۔ اجلاس کی تیاریاں مختلف شہروں میں اجلاسوں کے ساتھ جاری ہیں۔ جی۔20 کے سربراہی نمائندوں اور مشیروں کے ساتھ اجلاس میں نائب وزیر اعظم علی باباجان نے کہا کہ خواتین کی اقتصادیات میں زیادہ موئثر شرکت کی حوصلہ افزائی سے اقتصادیات زیادہ معیاری شکل اختیار کر جائے گی۔ علی باباجان نے کہا کہ ترکی کی مجوزہ 'ویمن۔20' نامی اوپننگ گروپ کے ساتھ تعاون پر جی۔20 ممالک کا شکریہ ادا کیا۔


***روزنامہ ینی شفق "اجداد کی یادگار ترکی کی تعاون و ترقی ایجنسی TİKA کے حوالے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ تیکا مقدونیہ میں عثمانی دور کی یادگار سلطان مراد، اُسکپ آلجا اور سرائے حسین شاہ مساجد کی تعمیر و مرمت کرے گی۔ مساجد کی تعمیر و مرمت دو سال تک جاری رہے گی۔ مناستر شہر میں واقع اور تعمیر و مرمت مکمل ہونے کے بعد اسحاقیہ مسجد بھی ماہِ رمضان میں عبادت کے لئے کھول دی گئی ہے۔


***روزنامہ خبر ترک "ماہِ رمضان میں اسکوائر موج میلوں سے رنگین ہو جائیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ماہِ رمضان کا جوش و خروش پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔ تمام بلدیہ ماہِ رمضان کی تقریبات سے بھری ہوئی ہیں۔ انقرہ کی تحصیل کیچی اورین میں متوقع تقریب میں کوسووا ، افغانستان، عراق، سینیگال ، ازبکستان، بوسنیاہرزیگوینیا، سوڈان ، کرغستان، فلسطین، تیونس، مراکش، ایران، آذربائیجان ، قزاقستان، کریمیا اور یوکرائن سمیت 20 ممالک سے آنے والی سوسائٹیاں 60 عدد خیمے لگا کر اپنی مصنوعات کو فروخت کریں گی۔ شہری اسٹیج شو ، حمدیں، میوزک گروپوں کے کانسرٹوں، سماع کی محفلوں اور پتلی تماشوں کو دیکھ کر وقت گزاریں گے۔


***روزنامہ اسٹار "فلورانسا میں ترک فیشن" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اٹلی کے معتبر شہر فلورانسا میں منعقدہ فیشن میلے میں دنیا کے متعدد ممالک سے 150 مارکاوں نے شرکت کی۔ میلے کے فیشن شوز میں نئے فیشن کو بھی کامیابی کے ساتھ متعارف کروایا گیا۔ میلے میں ترکی سے بھی مردانہ ملبوسات کے مشہور مارکاوں کو مدعو کیا گیا تھا اور فیشن شوز میں ترک مارکاوں کے ڈیزائنوں کو ماہرین کی مدد سے کامیابی کے ساتھ پیش کیا گیا۔


***روزنامہ صباح " ہالینڈ کی محبوب خاتون ہم میں سے ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بیونسے اور میڈونا جیسی عالمی اسٹارز کے ترجیح کردہ 'سپر ٹریش' نامی مارکہ کی ڈیزائنر اولجائے گلشن کو ہالینڈ میں خواتین کے جریدے 'وورو' کو قارئین کی طرف سے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ گلشن، ہر سال کروائے جانے والے سروے میں خواتین کی طرف سے ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے فیشن اور کاروباری دنیا میں محبوب خاتون منتخب ہوئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں