ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.06.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.06.15

305865
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 16.06.15

***روزنامہ ینی شفق "سب سے خوشگوار ہلچل" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں نے جمعرات کے روز شروع ہونے والے ماہِ رمضان کے جوش و خروش کو ابھی سے محسوس کرنا شروع کر دیا ہے۔ استنبول کی بلدیاوں نے ماہِ رمضان کی تیاریاں کئی روز پہلے سے مکمل کر لی ہیں۔ اس سال بھی شہر کے ہر گوشے میں ایک علیحدہ تقریب کا انعقاد ہو گا۔ ماہ ِ رمضان کی معنوی شناخت کو فنّی و ثقافتی تقریبات کے ساتھ سامنے لایا جائے گا۔ پورے 29 دن تک کانسرٹس، صحبتیں، گفتگوئیں، روایتی فنون کے مظاہروں اور محلّے کے افطاری پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔


*** روزنامہ خبر ترک "انقرہ میں بہترین طرز حیات کا دن منایا گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ پوری دنیا میں عام اور بہترین طرز حیات کا شعور اجاگر کرنے کے ہدف کے ساتھ منائے جانے والے "گلوبل ویل نیس ڈے" کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں منایا گیا۔ بہترین طرز حیات کی تقریبات کو 5 براعظموں کے 71 ممالک میں بیک وقت منایا گیا۔ دن بھر جاری رہنے والی تقریبات میں شرکاء نے ورزش کر کے بہترین طرز حیات اختیار کرنے کا راز جانا۔ ان تقریبات کا انعقاد ہر سال ماہِ جون کے دوسرے ہفتے میں کیا جاتا ہے ۔ رواں سال کی تقریبات میں شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ورزش کر نا، رات کو جلد سونا، پلاسٹک کی بوتلوں کو استعمال کرنے سے پرہیز کرنا،ہنسنا، دوسروں کے ساتھ اچھائی کرنا، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا کھانا اور پانی کا زیادہ استعمال کرنا بہترین زندگی کے راز ہیں۔


***روزنامہ وطن "خواتین سی ای اوز کی شرح میں دنیا میں دوسرے نمبر پر " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جنرل علی انشورنس کمپنی کی سی ای او مینے آئیدن آئی حان نے کہا ہے کہ بڑی اقتصادیات میں شامل نہ بھی ہوں تو بھی خواتین ایگزیکٹیوز ایک اہم کردار کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں خواتین اگزیکٹیو کی شرح 12 فیصد ہے یعنی 100 سی ای اوز میں سے 12 خواتین ہیں۔ دنیا کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک میں خواتین ورکز کی شرح ترکی کے مقابلے میں بلند ہونے کے باوجود اعلٰی سطحی خواتین منتظمین کی شرح سے کم ہے۔ اخبار کے مطابق یورپ میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد ترکی کے مقابلے میں دو گنا ہے لیکن اعلٰی سطحی منتظمین خواتین کی شرح میں ترکی یورپ سے کہیں آگے ہے۔


***روزنامہ اسٹار "ترک انسان کے خوابوں کا نقشہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سائیبر ورلڈ کے صارفین کی سرچ کردہ معلومات کے مطابق ترکی کے خوابوں کے نقشے کا تعین ہو گیاہے۔ سرچ انجن یانڈیکس کی 2014 کے آغاز سے اپریل 2015 تک کے عرصے میں کی گئی سرچ کے مطابق ترک انٹرنیٹ صارفین نے سب سے زیادہ "خواب میں سانپ دیکھنے" کی سرچ کی اور اس کے بعد ترتیب سے خواب میں سونا دیکھنا ، خواب میں کتا دیکھنا ، خواب میں چوہا دیکھنا اور خواب میں رونا جیسے عبارتوں کو سرچ کیا گیا۔ اگرچہ پہلے پانچ نمبروں میں نہیں ہے لیکن پھر بھی خواب میں گھوڑا دیکھنا، خواب میں بال کٹوانا اور خواب میں دانت نکلوانا جیسے عبارتوں کی بھی سرچ کی گئی۔


***روزنامہ صباح "شام میں بفر زون کا جھانسہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکہ کی زیر قیادت کولیشن فورسز اور دہشت گرد تنظیمیں شام کے شمالی علاقے تل عبیاد میں آپریشن کے ذریعے ترکی کے ہاتھ کمزور کرنے کے مکارانہ منصوبے میں مصروف ہیں۔ اس علاقے سے عربوں اور ترکمانوں کو زبردستی نکال کر ان کی جگہ کردوں کو متعین کر کے اس بفر زون کو محفوظ انسانی علاقہ اعلان کیا جائے گا۔ اس طرح بظاہر ترکی کی " نو فلائی زون تجویز" کو عملی جامہ پہنائے جانے کا تائثر پیش کیا جائے گا لیکن حقیقی معنوں میں یہ علاقہ کُرد پیٹرول کی محفوظ گزرگاہ کا کام کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں