ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.06.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.06.15

300985
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.06.15

***روزنامہ ینی شفق "ترکی ٹیکنالوجی فروخت کرنے والا ملک" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ حالیہ سالوں میں ٹیکنالوجی کے میدان میں ترکی کی کامیابیوں پر غیر ملکی ماہرین اور ماہرین اقتصادیات بھی بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ایسٹرن میکیگان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ اینڈرسن نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے ٹرانسفر کی جانے والی ٹیکنالوجی کو اب ترکی خود پیدا کرنے کی حالت میں آ گیا ہے ۔ اینڈرسن نے کہا ہے کہ ترکی نے ٹیکنالوجی کی جن مصنوعات میں سرمایہ کاری کی ہے انہیں فروخت کرنے کی منڈیاں بھی تشکیل دی ہیں۔


***روزنامہ صباح "ترکی کی یونیورسٹیاں نے بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے مڈل ایسٹ ٹیکنیک یونیورسٹی کے انفارمیٹک انسٹیٹوٹ کی طرف سے 23 بہترین شعبوں کی فہرست شائع کی گئی ہے۔ ترکی کی یونیورسٹیاں اس فہرست کے 13شعبوں میں شامل ہونے میں کامیاب رہی ہیں۔ مڈل ایسٹ ٹیکنیک یونیورسٹی 23 میں سے 9شعبوںمیں شامل ہے، باسفورس یونیورسٹی فزکس میں دنیا بھر میں 165 ویں نمبر پر رہی ہے۔ جبکہ استنبول یونیورسٹی، استنبول ٹیکنیک یونیورسٹی، ایجئین یونیورسٹی ، عُلو داع یونیورسٹی ، ہجے تیپے یونیورسٹی، انقرہ یونیورسٹی، 9 ستمبر یونیورسٹی، غازی یونیورسٹی اور یلدز ٹیکنیک یونیورسٹی جیسی متعدد یونیورسٹیاں مختلف شعبوں میں فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔


***روزنامہ اسٹار "کپادوکیہ کی فضاوں میں عقاب" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں ونگ سُوٹ جمپنگ کرنے والے معروف برازیلین اسپورٹس مین اور ٹیلی ویژن پروڈیوسر لیوگی کینی نے اس دفعہ ترکی کی سیاحتی جنت کپادوکیہ کو منتخب کیا ہے۔ کپادوکیہ کہ جہاں ہر روز سینکڑوں بالون فضاء میں بلند ہوتے ہیں کینی طلوع آفتاب کے وقت ونگ سُوٹ پائلٹ اور ائیر کیمرہ مین جیمز بُولے کے ہمراہ بالون میں سوار ہوتے ہیں اور فضاء میں جمپنگ کرتے ہیں۔ اس معروف اسپورٹس مین نے تقریباً ایک ہزار میٹر کی بلندی سے کی گئی جمپنگ کی تصاویر اتاریں اور ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں کپادوکیہ جیسے قدرت کے شاہکار علاقے سے جمپنگ کرنے کا بہت خواہش مند تھا"۔


***روزنامہ ملّیت "جیک مین نے استنبول فتح کر لیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ آسٹریلیا کے فنکار ہگ جیک مین اپنی نصف رہ جانے والی نمائشوں کو مکمل کرنے کے لئے استنبول میں تھے جہاں انہوں نے پرانے استنبول کو گھوم پھر کر دیکھا۔ ہیٹ اور دھوپ کی عینک سے اپنی پہچان کوچھپا کر انہوں نے آیا صوفیہ اور توپ کاپی پیلس کی سیر کی اور یہاں اتاری ہوئی تصاویر کو انٹر نیٹ پر شئیر کیا۔


***روزنامہ خبر ترک" نیٹ کی شہزادیوں کی ترجیح دوبارہ انقرہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ اولمپکس کھیلوں کے یورپی کوالیفائنگ مقابلوں کی میزبانی انقرہ کرے گا۔ خواتین کے والی بال مقابلوں کے سلسلے میں سال 2016 رئیو اولمپکس کھیلوں کے یورپین کوالیفائنگ مقابلے 4 سے 9 جنوری 2016 کو انقرہ میں منعقد ہوں گے2015 CEV خواتین یورپی چیمپئن شپ کے بعد جس فہرست کا اعلان کیا جائے گا اس کے مطابق ترکی سمیت یورپ کی بہترین 7 ٹیموں کا مقابلہ ہو گا۔ کوالیفائنگ میچوں کو مکمل کرنے والا ملک براہ راست 2016 رئیو اولمپکس میں شرکت کا حق حاصل کرلے گا۔ میچوں میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں مئی 2016 میں عالمی کوالیفائنگ میچوں میں شرکت کریں گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں