ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 24.05.2015

ترک ذرائع ابلاغ

286938
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 24.05.2015

*** روزنامہ ینی شفق نے" چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا مرکز ترکی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ گلوبل تجارت نے ترکی کے جی20 ممالک کے ٹرم چئیرمین ہونے کے دور میں ترکی سے بڑی امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔ ترکی چیمبر آف کامرس ۔ انٹرنیشنل ٹریڈ چیمبر اور ورلڈ چیمبرز فیڈریشن کے تعاون سے قائم ہونے والی عالمی کوبی فاونڈیشن نے اپنا مرکز استنبول میں قائم کر لیا ہے۔ عالمی کوبی فاونڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے نائب وزیراعظم علی بابا جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استنبول کوبی مرکز پوری دنیا کے چھوتے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی آواز بنے گا۔

***روزنامہ ملیت نے " مُستنگ کو یورپین سینما کا ایوارڈ " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ کانز فلم فیسٹویل میں دینز گامزہ ایر گیوین کی طویل دورانیے کی فلم مُستنگ کو تین مختلف ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔

***روزنامہ سٹار نے " فلیتنہ امریکہ کی جانب " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ امریکہ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ترکی کے ڈرامہ فلیتنہ کا امریکی میڈیا نے دوہ کیا ہے۔ میڈیا کے ساتھ ساتھ کئی ایک پروڈیوسر بھی موجود تھے جنہوں نے اس ڈرامے کی شوٹنگ بھی دیکھی اور فنکاروں سے ملاقات کی اور اپنے ساتھ کئی ایک ادا کاروں کے ملبوسات بھی لے گئے جنہیں امریکہ میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

***روزنامہ خبر ترک نے " مڈونا اپنے گھر ترک حمام تعمیر کروا رہی ہے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ پاپ موسیقی کی شہرت یافتہ گلوکارہ مڈونا نے دو سال قبل استنبول اپنے کنسرٹ کے دوران ترک حمام سے بہت متاثر ہوئی تھیں نے نیو یارک میں اپنے گھر میں ایک ترک حمام تعمیر کروانے کے لیے انطالیہ کی ایک کمپنی سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس سلسلے میں دونوں کے درمیان ایک سمجھوتہ بھی طے پا چکا ہے۔ چار لاکھ ڈالر مالیت کے ترک حمام میں ان تمام لوازمات کا خیال رکھا گیا ہے جو ترک حمام کا خاصہ ہے۔ حمام میں سونے کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

***روزنامہ صباح نے " خاتون باکسر نے چھ میڈل حاصل کرلیے" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ تائیوان میں کھیلے جانے والے عالمی باکسنگ چمپین شپ کے مقابلوں میں ترک باکسروں نے ایک طلائی، ایک نقرئی اور چار کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں