ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 10.05.2015

ترک ذرائع ابلاغ

269183
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 10.05.2015

*** روزنامہ سٹار نے " یورپی میں سب سے زیادہ برانڈ حاصل کرنے کے لیے رجوع کرنے والا ملک ترکی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر ایردوان نے استنبول میں فاروق سراج ڈیزائننگ کے پیشہ ور اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال ترکی سے 40 ہزار سے زائد فیشن ڈیزائنرر نے برانڈ حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا اور اس طرح ترکی فیشن ڈیزائننگ میں برانڈ حاصل کرنے کے لیے رجوع کرنے والے ممالک میں یورپ میں دوسرے جبکہ دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اس سے قبل سن 2014 میں ترکی چوتھے نمبر پر تھا۔

***روزنامہ ینی شفق نے " تجارت میں آزادنہ نقل و حمل کی وجہ سے حجم میں 18 فیصد اضافہ" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ آزاد تجارتی سمجھوتے کے ذریعے ترکی کی برآمدات میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور تجارتی حجم میں یہ اضافہ 18 فیصد تک دیکھا گیا ہے اور ترکی کی برآمدات 17٫7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اس سال کے پہلے دوماہ کے دوران ہونے والے 30 فیصداضافے یہ مقدار 4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

***روزنامہ خبر ترک نے " استنبول ، ایران اور چین کے لیے فیسٹویل کا مرکز" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دنیا کے ساتھ ایک بار پھر اقتصادی مارکیٹ میں داخل ہونے والے ملک ایران نے منڈی کے لیے استنبول کو اپنا مرکز بنالیا ہے اور استنبول سی این آر فیسٹویل مرکز میں ایک فیسٹویل کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اخبار کے مطابق چین بھی استنبول میں اپنے فیسٹویلز کے لیے استنبول پر ہی نگاہیں کوز کیے ہوئے ہے۔

***روزنامہ صباح نے " میگا یاٹس مرمریس میں " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے اہم سیاحتی مراکز میں سے مرمریس میگا یاٹس کی وجہ سے دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب کے شاہی خاندان کی ءاٹ نے مرمریس کا چکر لگاتے ہوئے اور بڑے پیمانے پر خریدو و فروخت کرتے ہوئے مارکیٹ کو نے رنگ میں رنگ دیا اور اس شاہی خاندان کے دورےکے بعد کئی اور ممالک کے شاہی خاندانوں کے افراد کے مرمریس کا دورہ کرنے کی امید کی جا رہی ہے۔

***روزنامہ وطن نے " سوزان کو ماؤں کا ایوارڈ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ازمیر کے ہسپتال میں بیمار افراد کی مدد کر دوڑنے والی اور بچوں کی جانب سے " سوزان ماں" کے نام سے یاد کی جانے والی سوزان خانم جوکہ 89 سال کی ہیں کو انٹر نیشنل وہیل وویمن کلب کی جانب سے " مارگریٹ گولڈنگ ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔ اس سے قبل ترکی کی دیگر چار خواتین کو بھی مختلف سالوں میں اس ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں