ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں07.05.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

265309
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں07.05.15

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ ترکی کے مختلف شہروں میں روز خضر یعنی موسم بہار کی آمد کا تہوار عوام نےانتہائی دھوم دھام سے منایا گیا ۔ اس تہوار کے سلسلے میں ضلع ایدیرنے ،ازمیر ،بال کثیر اور چناق قلعے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔
روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ تارکین وطن کو بچانے کےلیے اب ڈرون طیاروں کی مدد لی جائے گی ۔ اس سلسلے میں ترک بحریہ بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ روم میں انسانی تجارت کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کےلیے ترک ساختہ بائراکتر ٹی بی ٹو اور قارا یل نامی ڈرون طیاروں کی مدد حاصل کرے گی ۔
روزنامہ صباح کے مطابق امریکی ڈالر میں اضافے سے عوام کے درمیان ملک میں اقتصادی بحران پیدا ہونے کے بارے میں بعض چہ میگویئاں جاری تھیں لیکن گزشتہ ماہ موٹر گاڑی کی خرید و فروخت نے ان قیاس آرایئوں پر پانی پھیر دیا ۔ گزشتہ ماہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 91 ہزار 602 گاڑیاں فروخت کی گئیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اسی طرح سال رواں کے ابتدائی چار مہینوں کے درمیان گاڑیوں کی مجموعی فروخت 2 لاکھ 64 ہزار 850 عدد تک جا پہنچی ہے جس نے سن 2011 کے ابتدائی چار مہینوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
توقع ہے کہ 2 2مئی سے استنبول میں منعقد ہونے والے آٹو شو سے اس شعبے کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔
روزنامہ اسٹار نے برطانوی اخبار گارڈیئن اور بی بی سی جیسے مغربی میڈیا نے خبر دی تھی کہ استنبول کا گرانڈ بازار ہوٹلوں اور تفریحی مقامات کا مرکز بن رہا ہے۔ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید استنبول کے علاقے فاتح کے میئر مصطفی دیمیر نے کی ہے اور انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہمارے خلاف اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے۔
روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ ترک صدارتی سائیکل دوڑ کے اسپانسر ویسٹل الیکٹرانکس نے اس کھیل کے فروغ کےلیے کمر کس لی ہے جس نے بعض شہروں کی مقامی انتظامیہ کے تعاون سے شہر میں سائیکل سواری کےلیے خصوصی گزر گاہیں اور پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کا خصوصی قسم کی سائیکلیں تیار کرنے سمیت اس کے بارے میں عوامی شعور پیدا کرنے پر مبنی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا بھی ارادہ ہے ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں