ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں06.05.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

263695
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں06.05.15

روزنامہ ینی شفق کے مطابق ،یورپی یونین کمیشن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ترکی اس سال یونین ممالک کے مقابلے میں تیزی سے ترقی کرے گا۔ یورپی کمیشن کی اقتصادی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہےکہ ترکی اس سال 3٫2 فیصد جبکہ آئندہ سال 3٫7 فیصد ترقی کا امکان پایا جاتا ہے ۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہےکہ اس ترقی کا اہم سبب تیل کی قیمتوں میں کمی ہے جس کے نیتجے میں افراط زر کی شرح میں کمی کے ساتھ ساتھ قوت خرید میں اضافہ ہو سکے گا جو کہ جاری خسارے میں کمی کا بھی باعث بنے گا۔
روزنامہ وطن نے استنبول میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش کے انعقاد کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس نمائش میں ملکی ساختہ توپ ایم پی ٹی 76 بھی رکھی گئی ہے جو کہ اس وقت ترک مسلح افواج کے زیر استعمال ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ توپ نے نیٹو کے 42 تجربات کو بخوبی سر کیا ہے ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ترک کمپنیاں اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں یورپ کی تین اہم کمپنیوں نے ترکی کے غذائی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں جرمن ڈیلیوری ہیرو نے ترک انٹر نیٹ ویب سائٹ YEMEK SEPETİ کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے جبکہ فرانسیسی لاکتالیس نے اک فوڈز اور ہالینڈ آئس کریم نے اولکر گالف کے بعض حصص حاصل کیے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے اک فوڈز میں تقریبا 7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
روزنامہ اسٹار نے بلقانی موسیقی کے مایہ ناز گلوکار جوران بریگوویچ کے انقرہ ،استنبول اور ازمیر میں پیش کیے جانے والے کنسرٹس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فلمی موسیقی میں اعلی پائے کی فنی صلاحیتوں کے مالک بوسنیائی فنکار آج انقرہ میں ،کل استنبول میں اور دو روز بعد ازمیر میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں