ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.04.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.04.15

235642
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.04.15

***روزنامہ ینی شفق "پوپ کی آخری عبادت کی قیادت لابیز نے کی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیور میز نے کہا ہے کہ 1915 کے واقعات کے بارے میں پوپ نے جو بیان دیا ہے وہ آرمینی لابی کے زیر اثر دیا ہے۔ گیو رمیز نے کہا ہے کہ سیاسی لابیوں اور پبلک ریلیشنز کی کمپنیوں کا دینی اداروں کی دعاوں اور عبادتوں تک جا پہنچنا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے جب معاشرے ایک دوسرے کا محاسبہ کریں گے تو سب سے زیادہ نقصان ویٹیکن کو پہنچے گا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ اور جرمنی نے پوپ کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔


***روزنامہ اسٹار "جرمنی میں نسلیت پرستی پر مبنی قتل سلور اسکرین پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جرمنی میں 8 ترکوں سمیت 10 افراد کو قتل کرنے والی نسلیت پرست نیو نازی نیشنل انڈر گراونڈ تنظیم کے قتل کی وارداتیں سینما فلم کا موضوع بن رہی ہیں۔ اس فلم میں جرمنی میں مقیم ترک کمیونٹی کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے قتل کے واقعات کو موضوع بنایا گیا ہے اور فلم میں ترک النسل فنکارہ نورسیل کوسے بھی کردار ادا کریں گی۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ماہِ جون میں ہو گا۔


***روزنامہ خبر ترک "ترک گیس لائن کے راستے میں رکاوٹ شدید غلطی ہو گی " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روسی گیس کمپنی گیس پروم کے سربراہ الیکسی ملر نے کہا ہے کہ ہم جنوبی رو سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور اب ہم ترک رو کو استعمال کر کے گزرگاہوں میں انتخاب کے پہلو کو بنیاد بنا رہے ہیں۔ ملر نے کہا ہے کہ ترک رو اس وقت یورپی مارکیٹ کے لئے ایک سہولت مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک رو کو روکنا اقوام متحدہ کی شدید غلطی ہو گی۔ اس طرح قدرتی گیس دوسری منڈیوں میں چلی جائے گی۔


***روزنامہ صباح " اسپارتا والے کے ہیرو ہمارے درمیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ "300 اسپارتا والے" اور "نوٹ : مجھے تم سے محبت ہے" نامی فلموں کے ساتھ پہچانے جانے والے معروف اداکار گیرارڈ بٹلر ترکی میں ہیں۔ بٹلر اپنے دوستوں کے گروپ کے ہمراہ استنبول کی سیر پر ہیں۔ اس سیر کے دوران اپنے مداحوں کی بھی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں اورا س بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہےکہ مجھے ترکوں سے محبت ہے۔ بٹلر اور ان کے دوست استنبول کی سیر کے دوران شہر کے قدرتی حسن ، تاریخ اور ترکوں کی گرمجوشی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔


***روزنامہ اسٹار "امریکی کو استنبول کی سیر کا مشورہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکیوں کے لئے 10 سیاحتی مقامات کے انتخاب کی فہرست شائع ہو گئی ہے۔ دنیا کے دس اہم مقامات کی اس فہرست میں استنبول اوّلین نمبروں میں شامل ہے۔ فہرست میں دنیا کی قدیم ترین تاریخ کے مالک شہروں میں سے ایک شہر یعنی استنبول کی سیر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور مشرق اور مغرب کو ملانے والےا س شہر کو دیکھنے کے خواہش مند امریکیوں سے شہر کا تعارف کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مساجد، کلیسا اور شاندار ترک پکوان آپ کے منتظر ہیں۔


***روزنامہ وطن "ترک ائیر لائنز اب سان فرانسسکو کے لئے بلواسطہ پرواز دے رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز نےبراعظم امریکہ کی گیارہویں اور امریکہ کی ساتویں استنبول۔سان فرانسسکو پرواز کا آغاز کر دیا ہے ۔ یہ پروازیں ہفتے میں پانچ دن یعنی سوموار، اتوار ، منگل، جمعرات ، جمعہ اور اتوار کو دو طرفہ شکل میں کی جائیں گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں