ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.04.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.04.15

232177
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 09.04.15

***روزنامہ اسٹار "ٹیکنالوجی کی پیداوار دینے والے کی زبردست حوصلہ افزائی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر اعظم احمد داود اولو نے صنعت کاروں کو مژدہ سنایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ترکی مستقبل کی ٹیکنالوجی کی پیداوار دینے والا ملک ہے جو کوئی ترکی میں کسی نئی چیز کو متعارف کروائے گا کسی نئی ٹیکنالوجی کو عمل میں لائے گا ہمارے نزدیک اس کا خاص مقام ہو گا اور وہ اس سلسلے میں جیسی بھی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کرے گا جو چاہے گا ہم کریں گے۔ ہم اب ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے نہیں ٹیکنالوجی پیدا کرنے والا ملک بننا چاہتے ہیں۔


***روزنامہ صباح " دوسری تہائی میں بڑھوتی کے عمل میں تیزی آ جائے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صنعتی پیداوار میں ماہِ فروری میں توقع سے برعکس گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.7 فیصد کا سرپرائز اضافہ ہوا ہے۔ وزیرِ سائنس، صنعت اور ٹیکنالوجی فکری اشک نے کہا ہے کہ صنعتی پیداوار کے حوالے سے موسم سرما کی سخت شرائط اور عالمی منڈی کے اتار چڑھاو کے باوجود ترکی کی صنعتی پیداوار میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سال 2015 کی دوسری تہائی سے بڑھوتی اور صنعتی پیداوار میں مزید تیزی کی توقع رکھتے ہیں۔


***روزنامہ ملیت "قبرص کے مذاکرات گیم بن گئے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ قبرص کے صحافی ناظمی پنار نے کسی طرح انجام تک نہ پہنچ پانے والے قبرص مذاکرات کی ویڈیو گیم تیار کی ہے ۔ سائپرس پلئیرز کے نام سے اس گیم کو انٹر نیٹ سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے، اس گیم میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایر اولو اور اقوام متحدہ کے قبرص کے نمائندہ خصوصی بارتھ ایڈی یونانی قبرصی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناستاسیادس کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گیم کھیلنے والا ایڈی کو استعمال کر کے یونانی رہنما نکوس اناستاسیادس کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ کی بورڈ کے گیپ کے بٹن کی مدد سے نکوس اناستاسیادس کو میز پر بٹھانے میں کامیابی حاصل کرنے پر کھلاڑی 10 پوائنٹ حاصل کرتا ہے۔


***روزنامہ ینی شفق "ماسٹر پیسز کی نیلامی" کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک مصوری کے اعلٰی نمونوں کی نیلامی 12 اپریل کو استنبول میں کروائی جائے گی ۔ ترکی کے نامور مصور کنبوں کی کولیکشنز میں سے خلیل پاشا، سمیع ییتک ، ہوجا علی رضا، حکمت اونات ، فہمان دومان اور شوکت داع کے دستخطوں والے مصوری کے نمونوں کے ساتھ ساتھ عثمانی مہروں والی چاندی، بے کوز کولیکشن کے خطاطی کے نمونے اور شاہی فرمان فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ نیلامی میں سمیع ییتک کی 1917 کے دستخطوں والی جنگ نجات کی تصویر کشی والے فریم کی ابتدائی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار لیرا بتائی گئی ہے۔ نیلامی میں فروخت کی جانے والے مصوری کے نمونوں کو www.antkas.com سائٹ سے متعارف کروایا جا رہا ہے۔


***روزنامہ خبر ترک " ہدف عالمی چیمپئین شپ"کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ والی بال میں یورپی چیمپئن ایجزاجی باشی ویٹرا خواتین کی والی بال ٹیم کا اگلا ہدف عالمی کلب چیمپئن شپ کو جیتنا ہے۔ CEV دینیز بینک چیمپئنز لیگ میں پہلی دفعہ چیمپئن بننے والی ایجزاجی باشی ویٹرا کی کیپٹن اسریٰ گیومش کن جی نے کہا کہ ہم عالمی کلبز چیمپئن میں بھی درجہ حاصل کر کے ترک والی بال کی ترقی کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ چیمپئنز لیگ کا کپ 5 سالوں میں چوتھی دفعہ ترکوں نے جیتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں