ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔03۔30

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔03۔30

287876
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔03۔30

روزنامہ صباح نے سرمایہ حکومت کیطرف سے اور ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف سے " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ حکومت نے بے روزگاری کے خاتمے اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے ایک جامع اقتصادی پیکیج تیا ر کیا ہے۔ اس ہفتے اعلان کیے جانے والے اس حوصلہ افزائی پیکیج میں سرمائے کو بڑھانے والی کمپنیوں کے ٹیکس میں کمی کی جائے گی جبکہ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
روزنامہ ینی شفق نے " حران میں دو میلین سیاحوں کی آمد کا ہدف " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ دنیا کے پہلے رہائشی مراکز میں سے تاریخی حران تحصیل میں امسال سیاحوں کی ریکارڈ آمد کی توقع کی جا رہی ہے ۔مخروطی گنبد والے مکانات اور منفرد طرز تعمیر کے علاوہ پہلی اسلامی یونیورسٹی کے کھنڈرات رکھنے والی اس تحصیل کو ہر سال ہزاروں سیاح دیکھنے کے لیے آتے ہیں ۔حران یونیسکو ثقافتی ورثے کی فہرست میں امیدوار کی حیثیت سے موجود ہے ۔
روزنامہ حریت نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انطالی میں جہاں عظیم سرمایہ کاری ہو ئی ہے اب مزید منصوبوں کو عملی جامہ پہننانے کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔ان منصوبوں میں قونیہ عالتی ساحلی منصوبہ ،بوغاز چائے منصوبہ ،کروز پورٹ ، یاٹ مرینا اور ریل سسٹم جیسے منصوبے موجود ہیں ۔دریں اثناء پھولو ں اور بچوں کے تھیم والےا نطالیہ ایکسپو 2016 کے لیے تیاری زور و شور کیساتھ جاری ہیں ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ 34 واں استنبول فلم فیسٹیویل چار اپریل کو شروع ہو رہا ہے ۔ اس فیسٹیویل میں جعفر پناہی ،ٹومی لی جونز ،پاول تھومس اینڈرسن ،ڈینیس تونوویچ جیسے مشہورو معروف فلمسٹاروں کی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ آرمینیا نے 1915 کے واقعات کے بارے میں ویٹیکن کو اپنا ساتھ دینے کی جو اپیل کی تھی ترکی کی کوششوں سے اسے ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ پاپائے روم نے پہلی بار منفی جواب دیا ہے ۔ آرمینیا نے پاپائے روم کو 24 اپریل کومذہبی تقریب منعقد کرنے کے لیے آرمینیا کے دورے کی دعوت دی۔ ان کا اصل مقصد نام نہاد آرمینی نسل کشی کے دعووں کی حمایت حاصل کرنا تھا ۔ترکی کے ویٹیکن کے سفیر مہمت پاچاجی نے ویٹیکن کیساتھ اس موضوع پر مذاکرات کیے اور ترکی کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پاپائے روم نے آرمینیا جانے سے انکار کر دیا ۔
روزنامہ خبر ترک نے " ہم فرانس جائیں گے " جلی سرخی کیساتھ کھیلوں کے صفحے میں لکھا ہے کہ یورپی فٹبال چیمپئن شپ کے کوالی فائیگ میچ میں ہالینڈ کیساتھ ایک ایک گول سے برابر رہنے والی ترکی کی قومی ٹیم کے کوچ فاتح تریم نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے ۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہم فرانس جا کر میچ کھیلیں گے ۔ قومی ٹیم تیاری کا میچ کھیلنے کے لیے لگسمبرگ پہنچ گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں