ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.03.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.03.15

279053
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.03.15

روزنامہ صباح "مقامی سسمک بحری جہاز سمندر میں اتر رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ قطبوں اور اوقیانوسوں میں پیٹرول کی تلاش کرنے والا ترکی کا 'ترکواز' بحری جہاز اگلے ہفتے سمندر میں اترے گا۔ جہاز میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیلی پیڈ بھی موجود ہے۔ ' ترکواز ' ترکی کے ساحلی پلیٹ فارموں کے ساتھ ساتھ بحر اسود، بحر ایجئین، مشرقی بحر روم ، اوقیانوسوں اور قطب کے علاقوں میں پیٹرول اور قدرتی گیس کی تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ بحری جہاز زلزلے کا نقشہ تیار کرنے، موسمی تبدیلی، بحری آلودگی اور سمندر کی تہہ میں زندگی جیسے موضوعات پر تحقیقات کی بھی اہلیت رکھتا ہے۔


***روزنامہ ینی شفق "ٹرکش ائیر لائنز 600 پائلٹ بھرتی کر رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز نے سال 2015 میں 600 پائلٹوں کی بھرتی کے لئے کاروائیاں جاری ہونے کا اعلان کیا ہے۔ پائلٹوں کی بھرتی کے لئے تعارفی مراحل میں سے ایک 26 سے 27 مارچ کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں شروع ہو گا۔ٹرکش ائیر لائنز 264 طیاروں اور کارگو طیاروں کے فلیٹ کے ساتھ دنیا کی بہترین ائیر لائن منتخب ہوئی ہے اور اپنے اعلان میں کمپنی نے پُر صلاحیت پائلٹوں کو بھرتی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ کمپنی سال 2016 میں بھی 600 پائلٹوں کی بھرتی کرے گی۔


***روزنامہ خبر ترک"دنیا کا پہلا علوم فلکیات کا اسکول" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ سلجوقی دور میں ترکی کے علاقے کھِر شہر کے امیر نورالدین جبریل بن جاجابے کی طرف سے علوم فلکیات اور خلائی سائنسز کے مرکز کے طور پر تعمیر کروائی گئی جاجا بے مسجد اور مدرسے کی عمارت اپنی ساخت کی وجہ سے مرکز توجہ بن رہی ہے۔ یہ 800 سالہ تاریخی مدرسہ یونیسکو کی عارضی فہرست میں شامل ہے اور ایک ایسے ورثے کی شکل میں موجود ہے کہ جہاں سالوں تک سورج چاند اور ستاروں کی گردش اور مقامات کا جائزہ لیا گیا۔ دنیا کے اس اولین علوم فلکیات کے اسکول کی حیثیت کے حامل مدرسے میں پھٹتے ہوئے میزائلوں، سورج، چاند اور سیاروں کی علامتوں کی حیثیت والی اشیاء موجود ہیں۔ مدرسے کے صحن میں رسد کا کنواں، روشنی کا ٹاور اور ستاروں کے مشاہدے کا ٹاور موجود ہے۔


***روزنامہ اسٹار "ترکوں کا 82 فیصد اپنے کام کا مالک بننا چاہتا ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ یورپی یونین کے سرکاری سروے کے ادارے یوروبیرومیٹر کی تحقیقات کے مطابق ترکی میں انٹرپرائزر شپ کی شرح 82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس تحقیق کے بارے میں صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیر فکری اشک نے تحقیقات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین میں اپنے کام کا خود مالک بننے کے خواہش مند افراد کی شرح 37 فیصد ، امریکہ میں 45 فیصد، چین میں 56 فیصد اور برازیل میں 63 فیصد ہے جبکہ ترکی اپنے کام کے خود مالک بننے کے خواہش مند افراد کی 82 فیصد شرح کے ساتھ سب سے اوپر نظر آ رہا ہے ۔


***روزنامہ وطن "ترکی 111 بلین ڈالر مالیت کے اسپورٹس سیکٹر میں موئثر اسپورٹس مین بننے کے لئے اسٹریٹجی تیار کرے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی اسٹریٹجی، اسپورٹس سیکٹر کے لئے تحریک دینے، اس سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو ملک میں لانے، سیکٹر کی ضرورت کے مطابق انسانی وسائل کی تشکیل کرنے اور لیجسلیٹو امینڈمنڈ جیسے پہلووں کا احاطہ کرتی ہے۔ وزارت ترقی کی طرف سے تیار کردہ اس عملی پروگرام کے مطابق اسپورٹس کے فروغ کی کوششوں سمیت سیکٹر کے ساتھ تعاون کیا جائے گا اور سیکٹر کے عملی پروگرام کے دائرہ کار میں ضروری اقدامات کا تعین کر کے انہیں عملی شکل دی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں