ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔3۔23

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔3۔23

277655
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔3۔23


روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ اتاترک کے خصوصی یاٹ ساوارونا کو صدر رجب طیب ایردوان کے بعض بیرون ملک دوروں کے دوران استعمال کیا جائے گا ۔ صدر ایردوان جس ملک کا دورہ کریں گے اس ملک کے لیڈروں کی سمندر پر تیرنے والے محل میں میزبانی کریں گے ۔وزیر سیاحت و ثقافت عمر چھیلیک نے کہا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم جب کسی ملک کے دورے پر جائیں گے تو ایک لحاظ سے وہ مہمانوں کو ترکی کی سرزمین پر ضیافت دیں گے ۔
روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ تاریخ میں پہلی باراستنبول ییشل کوئے آرمینی کلیسےمیں آرمینی جماعت نے اتوار کے روز ہونے والی مذہبی تقریب کے بعد چناقلعے شہدا کے لیے دعا کی ۔ترکی میں بسنے والے آرمینیوں کے پیٹرک آرام آتشیان نے کہا کہ ہم ایک صدی قبل چناقلعے میں شہید ہونے والے تمام شہیدوں کے لیے دعا کرتے ہیں ۔مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے بکر کوئے بلدیہ کے چیرمین بلنت کریم اولو نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آرمینی روزہ داروں کے لیے رمضان کے دنوں میں افطار ی کا بندوبست کی تھا اور کلیسے نہ آ سکنے والے افراد کو خوردنی اشیاء کی مدد کی تھی ۔
روزنامہ ملیت نے وزیر خزانہ مہمت شمشک کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے ہر شعبے میں تحقیقات کرنے والوں، نئے پروجیکٹس تیار کرنے والوں اور سافٹ ویر کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کی امداد کو جاری رکھا جائے گا ۔یہ سرگرمیاں اعلی ویلیو ایڈڈ کی حامل پیداوار کو بڑھانے ،ٹریڈ مارک کی حیثیت حاصل کرنےاور کرنٹ خسارے کو کم کرنے کا حل تلاش کرنے کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ہم ہر طرح کے منصوبوں کی حمایت کریں گے ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ وزارت تعلیم نے ذہین ترین طالب علموں کی نشاندہی کے لیے پہلی بار ایک امتحان لیا ہے ۔اس امتحان کے ذریعے سات ہزار ذہین ترین بچوں کو منتخب کیا جائے گا ۔اس امتحان میں دوسری ،تیسری اور چوتھی جماعت کے 228 ہزار بچوں نے حصہ لیا ۔اس طرح سات ہزار بچے سائنسں اور آرٹ مراکزمیں خصوصی طور پر تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ ملائشیا کے پیٹروناس کے بعد دو مہاشیر جہاز ترکی میں پٹرول اور گیس کی تلاش کریں گے ۔آسٹریا کا او ایم وی عنقریب ہی ترکی پہنچے گا ۔ دریں اثناء امریکی ایسون بھی شیل کے تحقیقاتی نتائج کے منظر عام پر آنے کے بعدحرکت میں آ جائے گا ۔ادھر ، توانائی کے میدان میں ترکی کی قدرتی گیس سے وابستگی کو کم کرنے کی راہ میں اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے ۔گیلی بولو کے پوئراز مرکز میں پیدا کی جانے والے گیس کو مین پائپ لائن سے ملایا جائے گا ۔ گیلی بولو گیس مرکز میں 600 میلین کیوبک میٹر قدرتی گیس کی موجودگی کا تعین کیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں