ترکی کےا خبارات سے جھلکیاں 14.02.2015

ترک ذرائع ابلاغ

218726
ترکی کےا خبارات سے جھلکیاں 14.02.2015

روزنامہ سٹار نے " صرف مغرب ہی پوری دنیا نہیں" کے زیر عنوان صدر رجب طیب ایردوان کے میکسیکو سے وطن واپسی پر ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کو اپنی خبر کا موضوع بنایا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ جناب ایردوان نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ" پوری دنیا محض مغرب ہی نہیں ہے۔ اب اس حقیقت کو قبول کرنے کا وقت آگیا ہے۔ " دنیا کے کثیر المرکز ڈھانچے کا مالک ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے ایردوان کا کہنا ہے کہ "اب بین الاقوامی تنظیمیں پیش آنے والے بحرانوں کا سدِ باب کرنے میں ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔ اس نظام کی جائز حیثیت پر ایک نا ایک دن ضرور بحث کھڑی ہوگی۔ کیونکہ یہ ادارے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے قاصر ہیں جس کا ہرجانہ معصوم لوگ اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں۔"
ترکی کے مختلف اخبارات نے اسی خبر کو مندرجہ ذیل سرخیوں کے ساتھ اپنے قارئین تک پہنچایا ہے۔ روزنامہ ینی شفق "اقوام متحدہ کی طاقت کے توازن میں خم ہے"، روز نامہ وطن "اوبا ما نے بیان دے ہی دیا"، روزنامہ ملیت " اوباما کا اظہارِ تعزیت "، روزنامہ حریت "اوباما کی طرف سے مسلمانوں نوجوانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی"۔
ینی شفق اخبار "تین روز بعد آواز نکلی" عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے "کہاں ہو صدر صاحب" کہتے ہوئے رد ِ عمل کا مظاہرہ کیے جانےح والے امریکی صدر باراک اوباما نے تین مسلمان نوجوانوں کے قتل کے تین روز بعد اس حملے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کسی بھی شخص کو اس کے خلیے یا پھر عباد ت کے طرز کے جواز میں ہدف نہیں بنایا جانا چاہیے۔ ہم سب واحدانہ طور پر امریکی خاندان ہیں۔
اسی اخبار نے آگے چلتے ہوئے اپنی ایک دوسری خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے " یر یوزو ڈاکٹر وں کی انجمن کی طرف سے افریقی ملکوں میں عظیم سطح کی خدمات" ۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 40 سے زائد ملکوں میں حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے والے یر یوزو ڈاکٹروں نے یوگنڈا میں اسلامک یونیورسٹی میں حبیب شعبہ طب قائم کیا ہے۔ جو کہ اس ملک میں مسلمانوں کا پہلا اور واحد ادارہ ہے۔ پانچ ماہ قبل تدریسی کی کاروائیاں شروع کرنے والے حبیب شعبہ طب کا سرکاری طور پر افتتاح دارالحکومت کامپالہ میں کیا گیا ۔
"تیب دوسری بار یورپ اور ترکی کی بہترین آجر فرم ہے" زیر عنوان روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ فرموں کی ہیومن ریسورسز پالیسیوں اور عمل درآمد کا گزشتہ برس 25 برسوں سے جائزہ لینے والے ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ نے امسال 36 یورپی ملکوں کی 667 فرموں کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں ٹرکش اکانومی بینک پہلے 5 اداروں میں داخل ہونے میں کامیاب رہا ہے تو یہ دوسری بار یورپ اور ترکی کا بہترین آجر ادارہ منتخب کیا گیا ہے۔
روزنامہ صباح " ترکی مقامی چپ کی تیاری پر پُر عزم " جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ "سائنسی، صنعتی و ٹیکنالوجی امور کے وزیر فکری اشق کاکہنا ہے کہ ہم مقامی طور پر الیکڑونک چپ کی تیاری کے معاملے میں پُر عزم ہیں، ہم نے اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔ اسیل سان اور بلکنٹ یونیورسٹی کی شراکت داری میں سنگ بنیاد ڈالی گئی ملک کی پہلی گیلیم نائٹریٹ کی حامل چپ فیکٹری کے بعد دو وسیع پیمانے کی پیداوار کی گنجائش کی حامل فیکڑیوں کے قیام کے حوالے سے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، جن میں سیلیسیم چپس تیار کی جائینگی۔ روزنامہ وطن نے اسی حوالے سے اپنی خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے۔ "مقامی چپ فیکڑی کے قیام کا کام شروع"۔
روزنامہ ملیت " ترک ہوائی کمپنی نے 4٫4 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کیں" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترک ہوائی فرم کے مسافروں کی تعداد ماہ جنوری سے ابتک سن 2014 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 9٫5 فیصد کی شر ح سے بڑھتے ہوئے 44 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ اندرون ِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کی شرح میں 7٫6 فیصد اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کی شرح میں 10٫9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
روزنامہ ملیت "پُر اسرار آواز کا راز ترکوں نے افشا ء کردیا " جلی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صارفین کی مشترکہ شکایت ہونے والی فرج کے چلنے کی آواز کے راز کو ترک انجنیئروں نے ڈھونڈ نکالا ہے۔ MEF یونیورسٹی کے حسن کونوک اور استنبول یونیورسٹی کے احمد آرے سوئے نے ریفریجریٹر کے اندر ایک خاص قسم کے سنسر کو رکھتے ہوئے مختلف پیمائشیں کیں اور اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ آوازیں اچانک درجہ حرارت میں فرق آنے سے فریج کی بیرونی باڈی میں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس چیز کا سد باب کرنے کے لیے متعلقہ فیکڑیوں کو درجہ حرارت میں فرق کے تناسب میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں