ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.02.2015

ترک ذرائع ابلاغ

213684
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.02.2015

روزنامہ وطن "ترکی نے 27 برسوں بعد دستخط کر دیے" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کہ جس کو سن 1988میں منظوری حاصل کرنے کے بعد سن 1991 میں نافذ کر دیا گیا تھا کی اب ترکی نے بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ معاہدہ تعمیرات کے شعبے میں تحفظ و حفظان صحت کے امور پر مبنی ہے۔ اس معاہدے پر "تعمیرات کے شعبے میں کسی بھی طرح کے امور، کام یا پھر نقل و حمل سمیت متعلقہ مقام کی تیاری سے لیکر منصوبے کی تکمیل تک کے تمام تر تعمیراتی امور ، نئی عمارتوں کی تعمیر، کنسٹرکشن انجنیئرنگ ، توڑ و جوڑ جیسے کاموں میں عمل در آمد کیا جائیگا۔
روزنامہ صباح " وزیر ایلوان کا مژدہ: عنقریب پروازوں کا عمل شروع ہو جائیگا۔" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ مواصلات، جہاز رانی اور خبر رسانی امور کے وزیر لطفی ایلوان نے اوردو ۔ گیرے سن ہوائی اڈے کے تعمیراتی امور کا جائزہ لیا۔ اسی مقام پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے وزیر ایلوان نے بتایا کہ دنیا بھر میں سمندر کے اوپر تعمیر کردہ تیسرا ہوائی اڈے ہونے والے اوردو گیرے سُن ہوائی اڈے کی تعمیر پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں مثالی حیثیت کے حامل اس ہوائی اڈے کی تکمیل کا مرحلہ عنقریب ہے۔ اس کے رن وے کی لمبائی تین ہزار میٹر ہے اور یہ ہر طرح کے طیارے کی لینڈنگ کے لیے موزوں ہے۔
روزنامہ ملیت "ٹرکش کارگو کی نئی سرمایہ کاری کی بدولت وسعت " عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترک ہوائی کمپنی کے زیریں ٹریڈ مارک کی حیثیت سے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے والی ٹرکش کارگو نئے ٹرمینل میں سرمایہ کاری کے عمل کو سرعت دی ہے۔ اس ٹرمینل میں 39 مختلف خصوصی گوداموں سمیت مختلف درجہ حرارت کے حامل گودام ، زندہ جانوروں کو محفوظ رکھنے کے کمرے، خطرناک مادے اور قیمتی کارگو سامان کے علاوہ تابکاری اثرات کے حامل سامان کے لیے بھی گودام تعمیر کیے گئے ہیں۔ ٹرکش کارگو 108 ملکوں کے 260 سے زائد مقامات کو 9 کارگو جہاز سمیت 253 مسافر بردار طیاروں کی سامان کی گنجائش کو بھی استعمال کرتے ہوئے اس شعبے میں خدمات فراہم کر رہا ہے۔
"سیلگ مان ادب ایوارڈ کا حقدار ایک ترک مصنف" کے زیر عنوان روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ فرانس میں نسل پرستی کے خلاف دیے جانے والا اور سن 2014 کا "سیلگ مان ادب ایوارڈ" امسال ترک مصنفہ سیما کلچ قایا کو عطا کیا گیا۔ایوارڈ تقریب میں شرکت اور گہری دلچسپی باعثِ توجہ رہی۔
سوربون یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں کلچ قایا کو یہ ایوارڈ سیلگ مان انجمن کے صدر اور سابق وزیر پیئر جوکس نے پیش کیا۔ کلچ قایا کا کہنا تھا کہ " ہمدردی اور رواداری کی طرح کی اقدار کا دفاع کرنے والی ایک انجمن کی طرف سے اس بامعنی ایوارڈ کو حاصل کرنا میرے لیے انتہائی مسرت کی بات ہے۔ اپنی کتاب میں اپنے ذاتی تجربات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک نقل مکانی کی کہانی کا ذکر کرنے والی کلچ قایا کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ جیوری کے نقل مکانی کی حقیقت پر حساسیت کا مظاہرہ کرتا ہے۔
روزنامہ ریڈیکل نے اپنے ویب سائٹ پر " فنون کو جمہوری ماہیت دلانے والی آرٹ گیلری استنبول میں" کے عنوان کے تحت لکھا ہے کہ "فنون کو جمہوریت کا روپ " نظریے کے ساتھ فرانس سے سفر پر روانہ ہونے والی اور 20 سے زائد ملکوں میں اپنے شعبے کھولنے والی گیلری کارے دا آرتیستس اب استنبول پہنچی ہے۔ فنونی دارالحکومت کے نام سے تعبیر کردہ اس شہر میں 500 سےز ائد مصورین کے شہہ پاروں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ جن میں عالمی ممتاز مصورین اور فنکاروں سمیت ترک فنکاروں کے شہہ پاروں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ جن کی قیمت فروخت بھی مناسب سطح پر ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں