ترکی کے اخبارات سے جھلکیا ں 2014۔1۔26

197302
ترکی کے اخبارات سے جھلکیا ں   2014۔1۔26

ترکی کے اخبارات سے جھلکیا ں   2014۔1۔26
روزنامہ اکشام " ایک نیا ملک فہرست میں شامل " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ بحرین کی فضائیہ نے تائی اور ایسلسان کیطرف سے تیار کردہ ٹی آئی 29 اتاک جنگی ہیلی کاپٹر میں گہری دلچسپی لینی شروع کر دی ہے ۔انٹر نیشنل ڈیفینس میگزین کی خبر کیمطابق اگر معاہدہ طے ہو گیا توبحرین سافٹ ویر اور دیگر الیکٹرونک سسٹمز تائی اور ایسلسان کیطرف سے تیار کردہ اتاک ہیلی کاپٹر کو پہلی بار بیرون ملک ا ستعمال کرئے گا ۔
روزنامہ حریت نے " رہائشی مکانات کی ریکارڈ فروخت "جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی میں 2014 میں 0٫7 فیصد اضافے کیساتھ ایک میلین 165 ہزار 381 رہائشی مکانات کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے ۔2013 میں مکانات کی مجموعی فروخت ایک میلین 157 ہزار 190 تھی۔ 2014 میں غیر ملکیوں نے انطالیہ میں 6542 مکانات خریدے ہیں اس کے بعد 5580 مکانات کی فروخت کیساتھ استنبول کا نمبر آتا ہے ۔
روزنامہ صباح نے " ترک ڈاکٹر کی کا میابی " عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی کے ای این ٹی ڈاکٹر ایرن تاشتان نے ناک کے ناکام اپریشن کیوجہ سے ناک کے ٹیڑھے پن اور ناک کے بیٹھ جانے کے مسئلے کو پسلی کارٹیلیج سے منسلک ایک خاص ٹیکٹیک کیساتھ حل کر لیا ہے ۔اس کامیابی کیوجہ سے ان کا نام عالمی لٹریچر میں شامل ہو گیا ہے ۔انٹرنیشنل جاما فیس پلاسٹک سرجری میگزین نے تاشتان کی کامیابی کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی اس ٹیکٹیک کو متعدد ممالک اور انٹر نیشنل اجلاسوں میں متعارف کروایا جا رہا ہے ۔
روزنامہ اکشام نے " سکوڈا نے ترکی میں حالیہ 20 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ سکوڈا نے نئے ماڈلوں کیساتھ دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔یہ کمپنی ترکی میں بھی روز افزوں ترقی کر رہی ہے ۔2014 میں اٹو موبائیل کے سیکٹر میں 11 فیصد کمی دیکھی گئی تھی لیکن ترکی نے اس سیکٹر نے 13٫28 فیصد ترقی کی ہے ۔پریمئیر ماڈلوں کے بعد سکوڈا ماڈل چوتھے نمبر پر رہا ہے ۔سکوڈا کی فروخت 14537 رہی ہے اور منڈی حصہ 0٫6 پوئنٹ سے بڑھ کر 2٫48 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔سکوڈا انتظامیہ نےاٹوموبائیل کے سیکٹر کے کمی کے اس دور میں سکوڈا کی فروخت میں اضافے کیوجہ سے ترکی کے ڈسٹریبیوٹر یوجے اٹو کو مبارکباد دی ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے کھیلوں کے صفحے میں لکھا ہے کہ انٹر نیشنل ایتھلیٹ فیڈریشن یونین کیطرف سے منعقدہ کروس برانچ مقابلے میں ترکی کی ایتھلیٹ پولات عاریکان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔اس برانچ میں ترکی کےکسی ایتھلیٹ نے پہلی بار شرکت کی ہے ۔ٹیکلی ماریم میدہن نے 33 منٹ دو سیکنڈ کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغہ جبکہ عاریکان نے نقرئی تمغہ حاصل کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں