ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.12.2014

عالمی ذرائع ابلاغ

143597
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.12.2014

روزنامہ ینی شفق " فوراً پابندیاں لگانے پر تُل گئے" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان قربت یورپی یونین کی بے چینی کا موجب بنی ہے۔ داعش کے معاملے پر مذاکرات کے لیے آنے والے یورپی یونین کے ایجنڈے میں اس تنظیم سے ہٹ کر زیادہ پابندیوں کا معاملہ پیش پیش رہا۔ تا ہم سفارتی حلقوں نے اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی روس کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے درپے ہے،"50 برسوں سے ترکی سے ٹال مٹول سے کام لینے والی یورپی یونین کے لیے کوئی ترکی سے روس کے ساتھ اپنے مفادات کی خاطر کام نہ کرنے کی توقع مت رکھے۔"
روزنامہ خبر ترک " ایبولہ وائرس کے خلاف جدوجہد میں ترکی افریقہ کے شانہ بشانہ ہے" وزارت صحت سے منسلک ترک سرحدوں اور ساحلوں کے حفظان صحت کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل خصیم خطیب اولو کا کہنا ہے کہ " علاقے کے لازمی طبی سازو سامان، تیکا کی طرف سے تین ہفتے پیشتر ایبولہ وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلے ہونے والے مغربی افریقی ملکوں میں سے گینی، سیرا لیون، لائبیریا اور ایک ہفتے قبل سینیگال کے حوالے کیا گیا ہے۔ خطیب اولو نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر انسانی صحت کے لیے خطرہ تشکیل دینے کے عمل کو جاری رکھنے والے ایبولہ وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 17 ہزار 290 ہے جبکہ ابتک 6 ہزار 128 افراد اس مرض سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
روزنامہ صباح " معلا 37 ملکوں کو برآمدات سر انجام دے رہا ہے" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترکی کی مجموعی پیداوار کے 20 فیصد کے مالک ضلع معلا سے 37 ملکوں کو سنگ مرمر برآمد کیا جا رہا ہے۔ معل انجمن برائے ا سنگ مرمر کے صدر عبداللہ کوشار نے بتایا ہے کہ 2 برس قبل برآمدات کیے جانے والے ملکوں کی تعداد 202 تھی جو کہ اب بڑھتے ہوئے 37 تک جا پہنچی ہے۔ سن 2008 سے قبل تک یورپی ممالک اس لحاظ سے سر فہرست تھے تو یورپ کے مالی بحران کی بنا پر حالیہ برسوں میں مشرق وسطی اور افریقی ممالک کو برآمدات کی مقدار میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہو اہے۔
روزنامہ آکشام " فرمیں مشرق میں حل کی متلاشی" کے عنوان کے ساتھ لکھتا ہے کہ سلسلہ حل کے جاری رہنے کے دور میں کاروباری حضرات کی مشرقی علاقوں میں سرگرمیوں میں اضافے کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔ سن 2023 میں 500 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کو پورا کرنے کے زیر مقصد " سلسلہ حل" کو کلیدی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ترکی ایکسپورٹرز یونین کے قائمقام صدر سلیمان کوجا سرت کا کہنا ہے کہ برآمد کنندگان فرمیں مشرقی علاقوں میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔ ہمیں بھی اس چیز کی اہمیت کا پورا احساس ہے۔
روزنامہ ملیت " 105 برس کی عمر میں وفات پانے والی خنیفہ کے نوے سالہ بیٹے کے آنسو" کے عنوان کے زیر تحت لکھتا ہے کہ سکاریہ کی تحصیل اک یازی میں 105 سالہ عورت خنیفہ کی رسمِ جنازہ میں ان کی 103 عمر کی ہمشیرہ اور 90 سالہ فرزند کی آنکھیں اشکبار تھیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں