ترکی کے اخبارات سےجھلکیاں 14 ۔11 ۔7

184766
ترکی کے اخبارات سےجھلکیاں    14 ۔11 ۔7


روزنامہ اکشام لکھتا ہے کہ امریکہ میں ترک نژاد جج جیہون قارا حان کوانتخابات کے بعد تیسری بارکونٹی فوجداری عدالت کا جج منتخب کر لیا گیا ہے ۔ترک امریکن برادری کے اس ملک میں اعلی سطحی حکام میں شمار کیے جانے والے ری پبلکن جج جیہون قارا حان نے 355 ہزار 916 یعنی 54٫41 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے ڈیموکریٹ رقیب کیلی جانسن پر برتری حاصل کر لی ہے ۔
روزنامہ صباح نے" شامی طالب علموں کو تعلیم کے مواقع " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ شانلی عرفہ کی تحصیل سی وےریک کے سرکاری ہسپتال کے ایک حصے کو اسکول میں بدل دیا گیا ہے جہاں شامی بچے تعلیم حاصل کریں گے ۔اس اسکول میں 250 بچوں کا داخلہ ہو چکا ہے اور 11 شامی اساتذہ انھیں درس دیں گے ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیے اپنی قوت کو یکجا کرنے والے ترک اکانومی بینک تیب اور ترک مجلس برآمد کندگان ٹیم کے مشترکہ منصوبے ٹم ۔ تیب کے دائرہ کار میں پہلی انویسٹ منٹ کالونی قائم ہو گئی ہے ۔برآمدات اور بیرون ملک سرمایہ کاری کے امکانات کی مالک ٹیکنالوجی اور سافٹ ویر انویسٹ منٹ کالونی کو 5۔7 نومبر ٹرکش انو ویشن
و یک ایونٹس کے سلسلے میں کھول دیا گیا ہے ۔
روزنامہ سٹار نے " ترکی میں ندی نالوں کی سیاحت " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپی یونین اور وزارت سیاحت کی زیر حمایت ترکی میں پہلی اور دنیا کے چیدہ چیدہ منصوبوں میں سے ایک ندی نالوں کی سیاحت کے منصوبے کو دو سال میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔اس منصوبے کا مقصد بحیرہ اسود کے شہر عوردو اور وہاں موجود خوبصورت ندی نالوں کو دنیا سے متعارف کروانا ہے ۔
روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ گیمیز آف تھورن ڈرامے کے اہم کریکٹر جیمی لانسٹر کا کردار ادا کرنے والے نیکو لاج کوسٹر ۔ والڈو استنبول تشریف لا رہے ہیں ۔مشہور فلمسٹار 12 نومبر کو منعقد ہونے والی جی کیو مین آف دی ایر 2014 تقریب میں شرکت کریں گے ۔ اس تقریب میں انھیں انٹر نیشنل سٹار آف دی ایر ایوارڈ عطا کیا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں