ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.10.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.10.14

174819
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 30.10.14

***روزنامہ آقشام "ترکی نے بازی لگا دی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ایربیل سے فضائی راستے سے شان لی عرفا پہنچنے والے 150 افراد پر مشتمل پیش مرگہ گروپ کے کوبانی جانے سے پہلے آزاد شامی فوج داعش کے خلاف جنگ کے لئے سرحد سے گزر گئی ہے۔ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شامی شاخ YPG ، داعش سے قریب ہونے کی وجہ سے آنے والے آزاد شامی فوج کے گروپ کے کوبانی میں داخل نہ ہونے پر مُصر تھی۔ ترک حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آزاد شامی فوج اور پیش مرگوں کے ایک ہی وقت میں کوبانی پہنچنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس وجہ سے اگر آزاد شامی فوج کوبانی نہیں جاتی تو پیش مرگے بھی نہیں جا سکیں گے۔ لہذا YPG نے اس شرط پر آنے والے آزاد شامی فوج کے گروپ کو کوبانی میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔


*** روزنامہ اسٹار نے "2015 میں ایران کو بائے پاس کیا جا رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھا ہے کہ ایران اور ترکی کے درمیان داخلے کی اجرت پر کھینچا تانی کے بعد ایران نے ترک ٹرالروں کو پیٹرول فروخت نہ کرنے کا بیان جاری کیا ہے جس پر ترکی نے اپنے راستے کو آذربائیجان کی طرف موڑ دیا ہے۔ سال 2015 کی پہلی تہائی سے ترک ٹرالر آذربائیجان کے راستے ترک جمہوریتوں تک پہنچ سکیں گے۔ بین الاقوامی ٹرانسپورٹر سوسائٹی کے سربراہ فاتح شینر نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور ترکمانستان کے ساتھ کئے گئے تعاون کے نتیجے میں ایران سے گزرنے والی تمام ٹریفک کو سال 2015 کے آغاز سے آذربائیجان ۔خذر اور ترکمانستان کی گزرگاہ کی طرف منتقل کر دیا جائے گا۔


***روزنامہ ینی شفق "پہلی گاڑی 2016 کے اواخر میں گزرے گی" کی سرخی لگائی ہے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ یوریشیاء ٹنل سال 2016 کے آخر میں مکمل ہو کر ٹریفک کے لئے کھل جائے گی۔ وزیرِ رسل و رسائل، نیوی گیشن اور مواصلات لطفی ایلوان نے کہا ہے کہ پروجیکٹ کا ایک تہائی مکمل ہو گیا ہے اور اس ٹنل کا ٹول ٹیکس4 ڈالر ہو گا۔ لطفی ایلوان نے کہا کہ ٹنل کی بلندی ایک چار منزلہ اپارٹمنٹ سے زیادہ ہے اور یومیہ 10 میٹر ٹنل کھودی جا رہی ہے۔


*** روزنامہ وطن "ٹیکسٹائل کے شعبے میں 500 ملین ڈالر مالیت کا فیسٹیول " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ "پریمئیر ویژن استنبول فیسٹیول " یشیل کھوئے میں شروع ہو گیا ہے ۔ فیسٹیول کی مدد سےعالمی ماڈل کی اہم فرمیں اور CNR EXPO کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ فیسٹیول کے ساتھ سب سے زیادہ تعاون الو داع ٹیکسٹائل ایکسپورٹر یونین کے سربراہ ابراہیم بُرقائے ہیں۔ بُرقائے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اس فیسٹیول کی مدد سے خاص طور پر اطالوی اور ہسپانوی فرموں کو ہمارے قریبی جغرافیہ کی منڈیوں تک رسائی کا موقع ملا ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے اہم ترین کھلاڑی پریمئیر ویژن فیسٹیول میں شرکت کر رہے ہیں اور فیسٹیول، استنبول ٹیکسٹائل سیکٹر میں 500 ملین ڈالر کا کاروباری حجم پیدا کرے گا۔


***روزنامہ خبر ترک "انہوں نے 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مبارکباد بھیجی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ہسپانوی فٹبال ٹیم بارسیلونا نے 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے ایک تہنیتی پیغام شائع کیا ہے ۔ یہ تہنیتی پیغام ، بارسیلونا نے اپنے سرکاری انٹرنیٹ سائٹ پر ایک ویڈیو نشر کر کے دیا گیاہے، ویڈیو میں ترکی کے پرچم کو عالمی شرائط میں لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ "ہم جمہوریہ ترکہ کی 91 ویں سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں